Ali ali haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
علی علی حیدر علی علی حیدر
علی حیدر، علی حیدر
ابھی تو بنت اسد تھیں طواف کعبہ میں
کہ پتھروں میں خوشی سے عجب ہی لالی تھی
خدا کا شکر کہ، ایک سمت رک گئی ورنہ
ہر ایک سمت سے دیوار پھٹنے والی تھی
نفس نبی، شیر خدا، زہرا کا شوہر
مولا میرا، آقا میرا، ساقی کوثر
علی علی حیدر، حیدر علی علی حیدر
آکے زمینوں کو خود افلاک نے چوما
بیت خدا وجد میں کچھ اور بھی جھوما
بنت اسد آئیں تو کعبے میں بنا در
علی علی حیدر، حیدر علی علی حیدر
بنت اسد کہنے لگیں ماجرا ہے کیا
آنکھ نہیں کھولتا دیکھے میرا بچہ
بولے نبی بھائی کو ہاتھوں پہ اٹھا کر
علی علی حیدر، حیدر علی علی حیدر
دنیا کو دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا
جب تک علی نے دیکھا نہ چہرہ رسول کا
شیر خدا نہ بنتا تو بنتا بھی اور کیا
بچپن ہی سے جو پالا ہوا تھا رسول کا
یہ بھی علی ولی کی فضیلت ہے ایک بڑی
جو ہے علی کا شجرہ وہ شجرہ رسول کا
رب کی قسم علی ہے تو ہے وہ پہلا نعت خواں
جس نے پڑھا ہے پہلا قصیدہ رسول کا
علی علی حیدر، حیدر علی علی حیدر
نام علی رب نے بہاروں پہ بھی لکھا
چاند پہ، سورج پہ، ستاروں پہ بھی لکھا
نام یہی لکھا تھا جبریل کے پر پر
علی علی حیدر، حیدر علی علی حیدر
ہاں تیری قسمت بھی سنور جائے گی پیارے
ڈوبتی کشتی بھی ابھر جائے گی پیارے
بولا خدا نوح سے تو ورد یہی کر
علی علی حیدر، حیدر علی علی حیدر
جنگ کے میدان میں چالیسواں دن تھا
ناد علی پڑھ کے نبی نے جو پکارا
آئے علی جس گھڑی خیبر کا اڑا در
علی علی حیدر، حیدر علی علی حیدر
یاد دلاتا ہوں تمہیں خم کا نظارہ
جس گھڑی سرکار نے من کنت پکارا
کہنے لگا وجد میں اصحاب کا لشکر
علی علی حیدر، حیدر علی علی حیدر
شنکھ کے یہ گونجی یہ نوبت کی صدائیں
سارے زمانے کو یہ پیغام سنائیں
نعرہ لگاتے تھے یہ شہباز قلندر
علی علی حیدر، حیدر علی علی حیدر
ظل رضا ہو کہ ہو فرحان علی ہو
دونو کا مقصد ہے بیاں شان علی ہو
سب سر محفل پڑھیں ہاتھوں کو اٹھا کر
علی علی حیدر، حیدر علی علی حیدر
حیدر حیدر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.