Dhadkan bole ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
علی علی، علی علی، علی علی، علی علی، علی علی، یا علی
ہو
علی ہل اتی، علی انما، علی کل کفی، علی بادشاہ
علی بندگی، علی زندگی، علی آگہی، علی روشنی
ہو
عشق علی ہے دل کی منزل
پھر کیسا غم کیسی مشکل
اس نام کا کرے ورد میرا دل، میرا دل
سینے میں دل ہے، دل میں ہے دھڑکن
مولا مولا، مولا مولا
سینے میں دل ہے، دل میں ہے دھڑکن
دھڑکن بولے علی علی
تیرا بھی مولا، میرا بھی مولا
ہم سب کا مولا علی علی
سینے میں دل ہے، دل میں ہے دھڑکن
دھڑکن بولے علی علی
دھڑکن دھڑکن علی علی، دھڑکن دھڑکن علی علی
مولا مولا، مولا مولا
ہاں
ٹوٹی ہوئی دیوار کعبہ بول رہی ہے اب تک
راز علی کی آمد کے وہ کھول رہی ہے اب تک
اس گھر کا مکیں ہے علی علی
ڈھونڈو تو یہی ہے علی علی
کعبے کا نگیں ہے علی علی
سینے میں دل ہے، دل میں ہے دھڑکن
دھڑکن دھڑکن علی علی، دھڑکن دھڑکن علی علی
مولا مولا، مولا مولا
سینے میں دل ہے، دل میں ہے دھڑکن
دھڑکن بولے علی علی
دھڑکن دھڑکن علی علی، دھڑکن دھڑکن علی علی
مولا مولا، مولا مولا
دونوں جہانوں میں چلتا ہے صرف اسی کا سکہ
چاند پہ اس کا نام خدا نے حرف جلی سے لکھا
اسلام کا چہرہ علی علی
قرآن کا لہجہ علی علی
نبیوں کا وظیفہ علی علی
سینے میں دل ہے، دل میں ہے دھڑکن
دھڑکن بولے علی علی
درویشوں کے لب پہ ہے یہ ایک ہی نعرہ - مولا مولا
احساس میں ہر سانس میں رہتا ہے علی
ہاں سینے میں دل بن کے دھڑکتا ہے علی
بجلی میں میرے مولا کے لہجے کی دھڑک ہے
دشمن پہ قہر بن کے برستا ہے علی
مولا مولا، مولا مولا
ہاں
احمد کے کاندھوں پہ چڑھ کے توڑ دیے بت سارے
بولے علی یہ لات و ہبل سے ہم جیتے تم ہارے
پھر کعبہ بولا علی علی
تیرا شکر ہے مولا علی علی
مجھے قبلہ بنایا علی علی
سینے میں دل ہے، دل میں ہے دھڑکن
دھڑکن بولے علی علی
دھڑکن دھڑکن علی علی، دھڑکن دھڑکن علی علی
مولا مولا، مولا مولا
ہاں
ضرب تیری ثقلین پہ بھاری اور سجدوں پہ سجدہ
سجدوں کی توقیر بڑھائے مولا تیرا ہر سجدہ
معراج عبادت علی علی
شجروں کی طہارت علی علی
بنیاد امامت علی علی
سینے میں دل ہے، دل میں ہے دھڑکن
دھڑکن بولے علی علی
درویشوں کے لب پہ ہے یہ ایک ہی نعرہ - مولا مولا
مولا مولا ورد بناواں
ہو
رب نے سنوارا علی، رب نے بنایا علی
پہلے بنایا کعبہ، اس میں اتارا علی
چاند ستارے بولے، دریا کنارے بولے
بھیجے سلامی تجھے، عرش کا تارہ علی
مولا مولا ورد بناواں
آیت قرآنی علی، رب کی نشانی علی
دین کی کہانی علی، دین کی جوانی علی
خلد میں آنا علی، خلد سے جانا علی
تیرے سوا تو نہیں، کوئی بہانہ علی
مولا مولا ورد بناواں
ایک تیری ذات علی، وجہ نجات علی
تیرے موالی بنے، ساری کائنات علی
رنگ تیرے رنگ علی، تو ہے میرے سنگ علی
تیرا وظیفہ پڑھے تیرے یہ ملنگ علی
مولا مولا ورد بناواں
مولا مولا، مولا مولا
ہاں
مدحت کا قرآن پڑھو فرحان علی وارث ہے
مظہر یہ حق بات کہے اعلان علی وارث ہے
سب تیرے حوالے علی علی
دو جگ کو پالے علی علی
مجھے اپنا بنالے علی علی
سینے میں دل ہے، دل میں ہے دھڑکن
دھڑکن بولے علی علی
دھڑکن دھڑکن علی علی، دھڑکن دھڑکن علی علی
مولا مولا، مولا مولا
علی علی علی یا علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.