Ali ali maula haider maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
علی علی علی علی
صدیوں کے انتظار کا کیسا صلہ دیا
دونوں جہاں کا سر میری جانب جھکا دیا
رجب علی سے یہ بولا خدا کا گھر
قبلہ مجھے تو آپ نے کعبہ بنا دیا
علی علی علی علی علی علی علی علی علی علی علی علی مولی حیدر مولی
آئے علی خانہ کعبہ یہ پکارا
مل کے لگاؤ سبھی حیدری نعرہ
علی علی علی علی علی علی حیدر مولی
دیکھنے منظر یہ نبی اور ولی آئے ہیں
گھر ہے یہ اللہ کا اور اس میں علی آئے ہیں
کیسا حسین آج ہے کعبے کا نظارہ
کس کو ملا وصف یہ دنیا میں دوبارہ
علی علی علی علی علی علی حیدر مولی
زیب مصلی تھے نبی کرتے تھے حق سے دعا
کون کفو فاطمہ زہرا ہے خدایا بتا
کیسا دیا خالق اکبر نے اشارہ
آیا در حیدر صفدر پہ ستارہ
علی علی علی علی علی علی حیدر مولی
راتوں کو علی جاگے تو خالق نے یہ سوچا
فرش شب ہجرت تو سجانا ہی پڑے گا
خطرے میں نہ پڑ جائے میرا وصف خدائی
ایک شب کے لیے اس کو سلانا ہی پڑے گا
سلانا ہی پڑے گا سلانا ہی پڑے گا
واقعہ یہ بھی شب ہجرت کے سبب ہو گیا
وصف خدائی کو بچانا تھا علی سو گیا
بستر احمد کے قریب پہنچا بیچارہ
لشکر کفار کا سردار پکارا
علی علی علی علی علی علی حیدر مولی
جس پہ میرے مولی نے اک غیظ میں ڈالی نظر
اٹھتا نہیں دنیا سے اٹھ جاتا ہے وہ اہل شر
بغض علی دیتا ہے بندے کو خسارہ
عشق علی نے ہی مقدر کو سنوارا
علی علی علی علی علی علی حیدر مولی
لے کے محمد سے علم جاتے رہے سورما
گزرے کئی روز مگر فتح نہ خیبر ہوا
مل گیا مشکل میں محمد کو سہارا
ناد علی پڑھ کے محمد نے پکارا
علی علی علی علی علی علی حیدر مولی
مظہر و فرحان کا اعلان زمانہ سنے
حیدر کرار کی مدحت میں ترانہ سنے
کہتا ہے ہر آن یہ ایمان ہمارا
تجھ سا بنایا ہی نہیں رب نے دوبارہ
علی علی علی علی علی علی حیدر مولی
علی علی علی علی علی علی علی علی علی علی علی علی مولی حیدر مولی
علی علی مولی حیدر مولی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.