Ishq e haider zindabad
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
حیدر حیدر حیدر حیدر
حیدر حیدر حیدر حیدر
عشق پاگل نہیں کرتا ہے
ولی کرتا ہے
عشق حیدر سے جو کرتا ہے
صحیح کرتا ہے
کہتا ہے یہ داور محشر زندہ باد
سب سے بڑا ہے عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر عشق حیدر
عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر زندہ باد
زندہ باد زندہ باد عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر عشق حیدر
ٹوٹنا دیوار کا وہ ام حیدر کے لیے
عشق کعبے نے کیا حیدر سے اتنا ٹوٹ کے
ٹوٹ جانا عشق حیدر
در بنانا عشق حیدر
مسکرانا عشق حیدر
کعبے کی مسکان سے ہے یہ دیوار و در زندہ باد
عشق حیدر زندہ باد
زندہ باد زندہ باد عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر عشق حیدر
آئی ہے رجب تم گھر سجا کر دیکھنا
گھر میں دسترخوان مولا کا بچھا کر دیکھنا
رزق بڑھا دے عشق حیدر
گھر چمکا دے عشق حیدر
روح مہکا دے عشق حیدر
عشق حیدر میں جو سجا وہ مومن کا گھر زندہ باد
عشق حیدر زندہ باد
زندہ باد زندہ باد عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر عشق حیدر
میثم تمار ہے اور یہ بلندی دار کی
کر رہا ہے اس بلندی پر علی کی ذاکری
دار پہ جانا عشق حیدر
خون میں نہانا عشق حیدر
آزمانا عشق حیدر
میثم تیرے دم سے ہے یہ دار کا منبر زندہ باد
عشق حیدر زندہ باد
زندہ باد زندہ باد عشق حیدر زندہ باد
حیدر حیدر حیدر
در حیدر کی فقیری میں جو آ جائے گا
اس فقیری میں تو شاہی کا مزہ پائے گا
عشق حیدر کی یہ گہرائی ہے ایسی پیارے
جتنا ڈوبے گا تو اتنا ہی ابھر جائے گا
عشق میں ڈوبی ہوئی پرواز دے مولا
ختم نہ پرواز ہو وہ راز دے مولا
پھر نجف سے تو ہمیں آواز دے مولا
حاضری کا تو ہمیں اعجاز دے مولا
راہ دکھا دے عشق حیدر
رب سے ملا دے عشق حیدر
دنیا بھلا دے عشق حیدر
عشق میں تیرے جو مر جائے وہ ہے مر کر زندہ باد
عشق حیدر زندہ باد
زندہ باد زندہ باد عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر عشق حیدر
عشق حیدر میں جو ڈوبے یہ اسے پرواز دے
پیار سے پھر نام بھی مولا اسے شہباز دے
دل ملا دے عشق حیدر
مست بنا دے عشق حیدر
لوح بڑھا دے عشق حیدر
بولو بولو لال سخی شہباز قلندر زندہ باد
عشق حیدر زندہ باد
زندہ باد زندہ باد عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر عشق حیدر
باپ سے گھٹی میں حیدر کی ولا مجھ کو ملی
دودھ ماں نے جب پلایا تب پڑھی ناد علی
یوں سکھایا عشق حیدر
خون میں سمایا عشق حیدر
نہ بھلایا عشق حیدر
عشق علی سکھلانے والی میری مادر زندہ باد
عشق حیدر میں مجھے حد سے گزر جانے دو
تم میرے دل کو ذرا وجد میں تو آنے دو
خلد میں جاتے ہی بہلول کا گھر ڈھونڈوں گا
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
عشق یہ بہلول سے دیوانے کو دانا کرے
خلد کے گھر بیچ کے دنیا کی پرواہ نہ کرے
دل پکارے عشق حیدر
اختیار عشق حیدر
یہ نظارے عشق حیدر
جنت کے گھر بانٹنے والا تیرا نوکر زندہ باد
عشق حیدر زندہ باد
زندہ باد زندہ باد عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر عشق حیدر
ہے غدیر خم میں مجمع خاص کوئی بات ہے
ہاتھ حیدر کا اٹھائے مصطفی کا ہاتھ ہے
بول رہا ہے عشق حیدر
سب کو دکھا ہے عشق حیدر
کتنا بڑا ہے عشق حیدر
کرتا ہے اعلان ولایت میرا پیمبر زندہ باد
عشق حیدر زندہ باد
زندہ باد زندہ باد عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر عشق حیدر
ہاں
گہرا سمندر عشق حیدر
روح کا لنگر عشق حیدر
درس پیمبر عشق حیدر
قبر کے اندر عشق حیدر
آسمان پر عشق حیدر
جنت کا در عشق حیدر
سارے موالی مل کر بولو ساقی کوثر زندہ باد
عشق حیدر زندہ باد
زندہ باد زندہ باد عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر عشق حیدر
عشق حیدر میں فنا فرحان و مظہر عابدی
عشق حیدر نے بدل دی ہے دونوں کی زندگی
میری جنت عشق حیدر
نام و شہرت عشق حیدر
ما بدولت عشق حیدر
سارے ملنگو نعرہ لگاؤ عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر زندہ باد
زندہ باد زندہ باد عشق حیدر زندہ باد
عشق حیدر عشق حیدر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.