Ali waley jahan baithe
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
فقیروں کا بھی کیا چاہے جہاں بستی بسا بیٹھے
علی والے جہاں بیٹھے وہی جنت بنا بیٹھے
فراز دار ہو مقتل ہو زنداں ہو کہ صحرا ہو
جلی عشق علی کی شمع اور پروانے آ بیٹھے
کوئی موسم کوئی بھی وقت کوئی بھی علاقہ ہو
جہاں ذکر علی چھیڑا وہاں دیوانے آ بیٹھے
علی والوں کا مرنا بھی کوئی مرنے میں مرنا ہے
چلے اپنے مکاں سے اور علی کے در پہ جا بیٹھے
ادھر رخصت کیا سب نے ادھر آئے علی لینے
یہاں سب رو رہے تھے ہم وہاں محفل سجا بیٹھے
ابھی میں قبر میں لیٹا ہی تھا اک نور سا پھیلا
میری بالیں پہ آکر خود علی مرتضی بیٹھے
علی کے نام کی محفل سجی شہر خموشاں میں
تھے جتنے باوفا وہ سب کے سب محفل میں آ بیٹھے
نظامت کے لیے مولا نے خود میثم کو بلوایا
وہ لہجہ تھا کہ سب دانتوں تلے انگلی دبا بیٹھے
یہ کون آیا کہ استقبال میں سب انبیا اٹھے
نہ بیٹھے گا کوئی تب تک نہ جب تک فاطمہ بیٹھے
علی والوں کے مرنے کا ہے بس اتنا سا افسانہ
کہ جیسے کوئی مسجد سے عزا خانے میں جا بیٹھے
علی والوں کے نعروں نے رضا ایسا سماں باندھا
کہ خود مولا بھی اپنے نام کا نعرہ لگا بیٹھے
علی والے جہاں بیٹھے وہی جنت بنا بیٹھے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.