Mai hu abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Farhan Ali Waris
اے شامیو
اے کوفیو
اے شامیو
اے کوفیو
حیدر کا پسر، شیر ببر
زندہ جگر ہوں
بے تیغ ہوں، میدان میں
پر سینہ سپر ہوں
تم سب کی قضا ہوں، زہرا کی دعا ہوں
سقائے سکینہ
میں ہوں عباس مجھے شیر جری کہتے ہیں
میں ہوں عباس میں ہوں عباس
میں ہوں عباس مجھے شیر جری کہتے ہیں
دست حیدر کا تراشیدہ نگینہ میں ہوں
محفل و صبر و شجاعت کا قرینہ میں ہوں
روح کو ناز ہے جس پر وہ سفینہ میں ہوں
ہاں مجھے فخر ہے سقائے سکینہ میں ہوں
مرضی رب کے خریدار کا احساس ہوں میں
مجھ کو پہچان لو عباس ہوں عباس ہوں میں
میں ہوں عباس میں ہوں عباس
میں ہوں عباس مجھے شیر جری کہتے ہیں
غیظ میں آؤں تو دریا کو الٹ سکتا ہوں
علقمہ خود میں تجھے پانی پلا سکتا ہوں
مردہ امیدوں کو ٹھوکر سے جلا سکتا ہوں
نہر کو کاٹ کے خیموں سے ملا سکتا ہوں
حکم آقا کا میں پابند ہوں مجبور نہیں
اور اگر چاہوں تو کوثر بھی بہت دور نہیں
میں ہوں عباس میں ہوں عباس
میں ہوں عباس مجھے شیر جری کہتے ہیں
پرچم جعفر طیار اٹھایا میں نے
حق پرستوں کو دیا دھوپ میں سایہ میں نے
ہاں وفا کو بھی وفادار بنایا میں نے
جنگ صفین میں وہ ہاتھ دکھایا میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.