Mohammad Mohammad
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Farhan Ali Waris
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
محمد محمد
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بر لانے والا
محمد محمد
ہے احسان تیرا کہ آیا زمیں پر
چراغ ہدایت جلایا زمیں پر
محبت کا مسکن بنایا زمیں پر
محمد محمد
جہالت کی تاریکیوں میں اجالا
محمد محمد
سکھا دی بشر کو عبادت خدا کی
سجائی جو تو نے عدالت خدا کی
تو ہے سب سے پہلی شہادت خدا کی
محمد محمد
تیری پاک ہستی خدا کا حوالہ
محمد محمد
صعوبت بھی امت کی خاطر گزاری
سہے طنز کے تیر اور سنگ باری
مگر تیری ہمت کہ ہمت نہ ہاری
محمد محمد
ہوا تجھ سے اسلام کا بولبالا
محمد محمد
ابوذر ہو سلمان ہو یا ہو قنبر
سبھی کے سنوارے ہیں تو نے مقدر
اذان بلالی کا محور تیرا گھر
محمد محمد
تیرے وصف عقل بشر سے ہیں بالا
محمد محمد
خدیجہ سی زوجہ تو زہرا سی دختر
اخی و وصی اور داماد حیدر
کسی کے نواسے نہیں تجھ سے بڑھ کر
محمد محمد
حسین و حسن نے شریعت کو پالا
محمد محمد
تیرے دل پہ اترا ہے قرآن سارا
کہ جس سے زمانے کو تو نے سنوارا
تیرا قول صادق ہے دنیا میں بارہ
محمد محمد
تیرا ایک ہم نام ہے آنے والا
محمد محمد
زمانے نے کیا کیا نہ تہمت لگائی
تیرے خوں کی پیاسی تھی ساری خدائی
مگر شمع توحید تو نے جلائی
محمد محمد
زمانے کو مشکل سے تو نے نکالا
محمد محمد
زمانے کی تجھ سے عداوت بھی دیکھی
مگر ہم نے تیری محبت بھی دیکھی
نواسے سے تیری یہ نسبت بھی دیکھی
محمد محمد
تیری کالی کملی علم اس کا کالا
محمد محمد
تیرے در کے نوکر ہیں فرحان و مظہر
دعا کر رہے ہیں یہ سر کو جھکا کر
بنادے مقدر کا ہم کو سکندر
محمد محمد
ہمارے تعارف کا تو ہے حوالہ
محمد محمد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.