Tera faqeer hu maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Farhan Ali Waris
مولا مولا
تیرا فقیر ہوں مولا اس اہتمام سے دے
محمد و علی و فاطمہ کے نام سے دے
تیرا فقیر ہوں مولا اس اہتمام سے دے
سوالی میں ہوں سخی تو ہے، ہاں مگر مجھ کو
مولا مولا
سوالی میں ہوں سخی تو ہے، ہاں مگر مجھ کو
نجف سے، سامرہ سے، کربلا سے، شام سے دے
محمد و علی و فاطمہ کے نام سے دے
ردائے فاطمہ زہرا میں چھان کر مولا
مولا مولا
ردائے فاطمہ زہرا میں چھان کر مولا
بس ایک گھونٹ مودت کا اپنے جام سے دے
محمد و علی و فاطمہ کے نام سے دے
میرے وجود پہ نازاں ہو کوہ طور کبھی
مولا مولا
میرے وجود پہ نازاں ہو کوہ طور کبھی
جو مجھ کو دینا ہے رتبہ اس احتشام سے دے
محمد و علی و فاطمہ کے نام سے دے
بہ نام بوذر و سلمان، میثم و قنبر
مولا مولا
بہ نام بوذر و سلمان، میثم و قنبر
سند غلامی کی دے دے کسی بھی نام سے دے
محمد و علی و فاطمہ کے نام سے دے
بدن سے روح چلے آیتوں کے سائے میں
مولا مولا
بدن سے روح چلے آیتوں کے سائے میں
کہ موت بھی مجھے اس درجہ احتشام سے دے
محمد و علی و فاطمہ کے نام سے دے
تیرا فقیر ہوں مولا اس اہتمام سے دے
مولا مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.