Dam mast qalandar Ali Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
علی علی
آباد دما دم آدم کی شہ رگ میں علی تن من علی
تن من میں علی
لفظوں میں علی نفسوں میں علی سانسوں میں علی دھڑکن میں علی
دھڑکن میں علی
دریا میں علی موجوں میں علی بادل میں علی ساون میں علی
ساون میں علی
علی علی
دم مست قلندر علی علی، کعبے کا گوہر علی علی
کعبے کو آکے جس نے قبلہ بنایا
رب نے اسی کعبے کو سجدہ کرایا
جھوٹے خداؤں والے یہ کہہ کر بھاگے علی علی
گونج اٹھے دھرتی پہ ہر سو یہی نعرے
اج نئی تے کل سارے علی علی کہن گے ویکھے گا زمانہ
دم مست قلندر علی علی، کعبے کا گوہر علی علی
گیتا اٹھا کر دیکھو قرآن پڑھ لو
توریت کھولو چاہے انجیل دیکھو
سارے مذاہب والے کہتے ہیں صحیفے علی علی
لفظ الگ ہیں سب کے مطلب تو یہی ہے
اج نئی تے کل سارے علی علی کہن گے ویکھے گا زمانہ
دم مست قلندر علی علی، کعبے کا گوہر علی علی
تپتے ہوئے صحرا میں قافلہ روکو
وعدہ محمد اپنا پورا تو کر دو
تیرا وصی اب ہوگا دو جگ کا مولا علی علی
رب کا غدیر خم میں پیغام یہی تھا
اج نئی تے کل سارے علی علی کہن گے ویکھے گا زمانہ
دم مست قلندر علی علی، کعبے کا گوہر علی علی
آدم سے خاتم تک ہے ایک عقیدہ
جس نے علی کو جانا رب کو بھی جانا
ایک وظیفہ سب کا جتنے تھے پیمبر علی علی
ٹھیک ہی تو کہتا ہے شہباز قلندر
اج نئی تے کل سارے علی علی کہن گے ویکھے گا زمانہ
دم مست قلندر علی علی، کعبے کا گوہر علی علی
کام سبھی کے آیا جس نے پکارا
اس کے لیے دھرتی پر اترا ستارہ
ورد یہی کرتے ہیں یہ چاند ستارے علی علی
بات یہی کہتے ہیں دریا سے کنارے
اج نئی تے کل سارے علی علی کہن گے ویکھے گا زمانہ
دم مست قلندر علی علی، کعبے کا گوہر علی علی
کیسی اذان مدحت میثم نے دی ہے
قربان تجھ پر میری جان علی ہے
تیری محبت دل میں اور دار کا منبر علی علی
میں نے زباں دے دی ہے یہ دار پہ جا کر
اج نئی تے کل سارے علی علی کہن گے ویکھے گا زمانہ
دم مست قلندر علی علی، کعبے کا گوہر علی علی
نام علی میں ایسا راز چھپا ہے
جس نے پکارا پروان چڑھا ہے
سب کا علی وارث ہے تیرا بھی میرا بھی علی علی
نصرت رب سے بولا یہ فتح علی بھی
اج نئی تے کل سارے علی علی کہن گے ویکھے گا زمانہ
دم مست قلندر علی علی، کعبے کا گوہر علی علی
توصیف کیا میں لکھوں اپنے علی کی
سب سے بڑی آیت ہے رب جلی کی
دیکھا محمد نے بھی معراج پہ جا کر علی علی ورد فرشتوں کا تھا یہ عرش بریں پر
اج نئی تے کل سارے علی علی کہن گے ویکھے گا زمانہ
دم مست قلندر علی علی، کعبے کا گوہر علی علی
ہو جس کے در کے نوکر سلمان جیسے
سب اس کے مدح خواں ہیں فرحان جیسے
رب کا وہی ہے مظہر جو رب کا ولی ہے علی علی
مانے نہ مانے دنیا پر سچ تو یہی ہے
اج نئی تے کل سارے علی علی کہن گے ویکھے گا زمانہ
دم مست قلندر علی علی، کعبے کا گوہر علی علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.