Bibi Zehra ki hai rukhsati
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Farhan Ali Waris
ہو مبارک تمہیں یا نبی بیبی زہرا کی ہے رخصتی
دولہا حیدر بنا زہرا دلہن بنی
ہو مبارک تمہیں یا نبی
آج زہرا کی ہے رخصتی
مبارک مبارک مبارک مبارک
اس کے چہرے کا غازہ بنی ہے حیا
اس کے ماتھے کا جھومر ہے الحمد کا
انما اس کے ہاتھوں کا کنگن بنا
دیکھئے تو گلو بند ہے کل کفی
خلق میں نہ ملی ایسی دلہن کوئی
آیتوں سے لباس عروسی بنا
نور چہرے پہ آیا ہے والفجر کا
اور کلائی کا زیور بنی ہے ہل اتی
گوشوارے مزمل کے ہیں با خدا
سج گئیں فاطمہ پڑھ کے ناد علی
آج دھرتی فلک سے سوا ہو گئی
یہ زمین کا مقدر بھی دیکھے کوئی
سب یہاں آگئے خلد خالی ہوئی
آج خیر النساء ایسی دلہن بنی
ایسا دولہا بنا آج حق کا ولی
ایسا دولہا کہاں ایسی دلہن کہاں
جن کی خوشیوں میں شامل ہیں کون و مکاں
جگمگانے لگی عرش پر کہکشاں
چاند دینے لگا آج خود ہی اذان
مسکرا کر صدا یہ ستاروں نے دی
مومنوں کے لئے ہے خوشی کی خبر
گہما گہمی مچی ہے پیمبر کے گھر
خوش ہیں سلمان و مقداد و بوذر ادھر
شادمانی ہے چہروں پہ سب کے مگر
جلنے والوں کے دل پر چھری چل گئی
تہنیت کو چلے عرش سے انبیا
اور محمد کے در پر کیا جمگھٹا
آکے جبرائیل نے عرش سے یہ کہا
کہہ رہا ہے خدا اے حبیب خدا
لے کے بارات کو آ رہے ہیں علی
لے کے بارات شیر خدا آ گئے
لینے اپنی دلہن مرتضی آ گئے
ملنے حیدر سے سب انبیا آ گئے
پیشوائی کو خود مصطفی آ گئے
مارا جبرائیل مارا جبرائیل نعرہ حیدری
یا علی
پھر وہ لمحے خوشی کے قریب آ گئے
مصطفی صیغہ عقد پڑھنے لگے
خود بخود لفظ سارے قصیدے بنے
سب مراحل بہ حسن و خوشی طے ہوئے
مرضی کبریا حق مہر بن گئی
گنگناتی فضا گنگناتی ہوا
آگے آگے بارات کے ہیں انبیا
اور خدیجہ نے آنچل کا سایہ کیا
خم کے ساغر چھلکنے لگے جا بجا
بیٹی رخصت ہوئی آنکھ نم ہو گئی
کس قدر خوش ہیں فرحان و ظل رضا
حق مدحت بھی یوں ہو رہا ہے ادا
اس کی زوجہ بنی ہے آج خیر النساء
جس کو کہتے ہیں سب مظہر کبریا
شور صل علی میں ہوئی رخصتی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.