Mujhe maulai banana
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Farhan Ali Waris
ایسے پروان چڑھانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
مجھ کو دینا یہ خزانہ
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
ماں مجھے خوب پڑھانا، اور نمازی بھی بنانا
اور تبرا بھی سکھانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
کر دوں دنیا کو میں قائل، ایسے مولا کے فضائل
مجھے لوری میں سنانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
ماں مجھے جب بھی سلانا، مرثیے نوحے سنانا
یا علی کہہ کے جگانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
آئے جب آٹھ محرم، تو میرے واسطے پیہم
ایک علم گھر میں سجانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
مانا ہے عمر ابھی کم، ماں مجھے کرنا ہے ماتم
مجھے زنجیر دلانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
مجھ کو جو کھانا کھلانا، ٹھنڈا پانی جو پلانا
کربلا یاد دلانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
ذکر سرور ہو میرا کام، گونجے دنیا میں میرا نام
نوحہ خواں مجھ کو بنانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
جو ولا سے مجھے روکے، جو عزا پہ مجھے ٹوکے
ایسے لوگوں سے بچانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
آئے جب ایسا زمانہ، جب میرے سہرا سجانا
نوحہ اکبر کا پڑھانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
یہ نہیں ماں کو نصیحت، یہ ہے بس جوش عقیدت
اس کا مقصد ہے بتانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
ہے خدا سے یہی حاجت، رکھ میری ماں کو سلامت
جس نے اس بات کو مانا
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
منقبت ظل رضا کی، یہ جو فرحا نے سنائی
یہ ہے بچپن کا ترانہ
مجھے مولائی بنانا، اے میری ماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.