Nalain rakh dena
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Farhan Ali Waris
تو اے تقدیر تاج عظمت کونین رکھ دینا
تو اے تقدیر تاج عظمت کونین رکھ دینا
میرے سر پر میرے سرکار کی نعلین رکھ دینا
الہی دیکھ لوں میں بھی تو ابروئے محمد کو
میری آنکھیں ذرا قوسین کے مابین رکھ دینا
کہا اللہ نے قوسین کب حد ہے محمد کی
جہاں یہ آپ رک جائیں وہی قوسین رکھ دینا
عزیزو ساتھ میرے عزت دارین رکھ دینا
کفن کے ساتھ میں خاک در حسنین رکھ دینا
جو ہے قرآن و عترت سے گراں پلہ دو عالم کا
تو اس نعت میں ایک قافیہ ثقلین رکھ دینا
فرشتے جب میرے اعمال کے بارے میں کچھ پوچھیں
تو ان کے آگے نعت سرور کونین رکھ دینا
سروش آنکھیں تیری عرش بریں کی سیر کر لیں گی
تو ان کو زیر پائے صاحب قوسین رکھ دینا
میرے سر پر میرے سرکار کی نعلین رکھ دینا
تو اے تقدیر تاج عظمت کونین رکھ دینا
میرے سر پر میرے سرکار کی نعلین رکھ دینا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.