Abbas tere dar sa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Farhan Ali Waris
سن لے صدا میرے سخی مولا
جھکتے ہیں جہاں شاہ بھی تیرا وہ آستاں
عباس تیرے در سا دنیا میں در کہاں
مولا
تو قمر بنی ہاشم زہرا کی تو دعا ہے
سایہ تیرے علم کا دو جگ پہ با خدا ہے
تیرے علم کو چومنے جھکتا ہے آسماں
عباس تیرے در سا
جو بھی خدا سے مانگا تیرے علم سے پایا
تیرے علم کا سایہ ہے کبریا کا سایہ
کیوں نہ تیرے علم پہ آکر کہے جہاں
عباس تیرے در سا
تیرے در کے ہیں بھکاری سب اولیا قلندر
سجدے کریں فرشتے چوکھٹ پہ تیری آکر
دینے لگے زمیں پر قدسی بھی یہ اذاں
عباس تیرے در سا
مشکل کشا علی ہیں مشکل کشا ہے تو بھی
وہ دست کبریا ہے رب وفا ہے تو بھی
پڑھتے ہیں علی والے یہی منقبت یہاں
عباس تیرے در سا
روضے پہ تیرے آکے احساس یہ ہوا ہے
یہ گھر ہے پنجتن کا اس گھر میں ہی خدا ہے
سجدے میں گر گیا میں دے کر یہی بیاں
عباس تیرے در سا
در در بھٹکنے والو اک بات میری مانو
بے دست اس سخی کے در پر جبیں جھکالو
بے ساختہ کہو گے کھولو گے جب زباں
عباس تیرے در سا
فرحان تیرے در کا نوکر ہے میرے غازی
اک قرض معرفت کا مجھ پہ ہے میرے غازی
پڑھ لوں نماز مدحت دے کر یہی اذاں
عباس تیرے در سا دنیا میں در کہاں
مولا مولا غازی
شہنشاہ مولا غازی
سقہ سکینہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.