Midhat e sakina
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
سکینہ سکینہ سکینہ سکینہ
جیسے کہ بیاں ہو نہیں سکتا
دو لفظوں میں قرآن سکینہ
سکینہ سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
کیسے میں لکھوں دوسرا قرآن سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
شبیر کے ہونٹوں پہ ہے بی بی تیری مدحت
یا لب پہ ہے قرآن کے قرآن سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
ایک سمت ہے شبیر تو ایک سمت ہے عباس
گہوارے کی تیرے ہے عجب شان سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
قرآن طہارت میں ہو تم سورہ کوثر
اس پر ہے مکمل میرا ایمان سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
پرچم تو بہت اور بھی دنیا میں ہے لیکن
ہے پرچم عباس کی پہچان سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
شبیر یہ کہتے ہو کہ تم جس میں نہیں ہو
گھر ایسا نظر آتا ہے ویراں سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
اس شخص کا رتبہ کوئی عباس سے پوچھے
جو ہے تیرے دربار کا دربان سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
جب شام کے دربار میں ہوتی ہے اذانیں
ہوتا ہے تیری جیت کا اعلان سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
اس خواب کی تعبیر دکھا دے مجھے بی بی
میں پھر سے ہوا ہوں تیرا مہمان سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
دل میں ہے میرے ایک ہی ارمان سکینہ
نکلے تیرے روضے پہ میری جان سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
سب کچھ میں لٹا دیتا ہوں شبیر پہ پھر بھی
ہونے نہیں دیتی میرا نقصان سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
اشہر نے کہا بڑھ گئی توقیر تیری اور
بیٹی کا رکھا نام جو فرحان سکینہ
مدحت ہے کہاں آپ کی آساں سکینہ
سکینہ سکینہ سکینہ سکینہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.