Mai seene pe baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shadman Raza
یہ نوحہ سکینہ کا ہے
میں سینے پہ بابا کے سوؤں کہاں
تیر ہی تیر ہے
ہاے تیر ہی تیر ہے
کند خنجر سے سوکھا گلا کٹ گیا
میرا بابا مگر پھر بھی پیاسا رہا
آ گیء رات میں نے نہ پانی پیا
اتنے سینے پہ ہے زخم نوکِ سِناں
تیر ہی تیر ہے
میں سینے پہ بابا کے۔۔۔
دیکھیےء دادا بابا کا کیا حال ہے
دادی زہرا یہی آپ کا لال ہے
لاش گھوڑوں کی ٹاپوں سے پامال ہے
جسم ٹکڑے ہوا ٹوٹی ہے پسلیاں
تیر ہی تیر ہے
میں سینے پہ بابا کے۔۔۔
دیکھ کر تیر ہی تیر روتی ہوں میں
بولتے کیوں نہیں جاں کھوتی ہوں میں
آپ کے صرف سینے پہ سوتی ہوں میں
نیند آتی ہے لیکن میں سوؤں کہاں
تیر ہی تیر ہے
میں سینے پہ بابا کے۔۔۔
جل چکے خیمے اور چادریں چھن چکی
بے ردا میری پھوپھیاں ہے بیٹھی وہی
اس جگہ بھی نہ آجاے شمر لعیں
میرا کرتہ جلا چھن چکی بالیاں
تیر ہی تیر ہے
میں سینے پہ بابا کے۔۔۔
بھیا سجاد پر اب ہے مشکل بڑی
آپ کے بعد کیا کیا مصیبت پڑی
دیکھیےء آپ کے پاس میں ہوں کھڑی
یہ طمانچوں کے رخسار پر ہے نشاں
تیر ہی تیر ہے
میں سینے پہ بابا کے۔۔۔
میں تو سمجھی تھی یاں ہو گا اصغر میرا
تیر سے چھد گیا جس کا ننھا گلا
آ کے سینے پہ وہ آپ کے سو گیا
بابا بتلاییں ہے میرا اصغر کہاں
تیر ہی تیر ہے
میں سینے پہ بابا کے۔۔۔
لاش قاسم کی صورت ہے لاش آپ کی
ہے کمر بھای کے غم سے ٹوٹی ہوی
زخم اکبر جگر سے ہے رستا ابھی
اب بھی نکلی نہیں ہے وہ نوکِ سِناں
تیر ہی تیر ہے
میں سینے پہ بابا کے۔۔۔
زخم بازو پہ پیاسے برادر کا ہے
زخم سینے پہ بابا یہ اکبر ہے
ہے جو گردن کٹی زخم اصغر کا ہے
کیسے سوؤں یہ ہے آپ کا امتحاں
تیر ہی تیر ہے
میں سینے پہ بابا کے۔۔۔
رو رہی ہے زمیں روتا ہے آسماں
اے قمر یہ بتاییں امام زمن
سینہ سونے کو مل جاے ہو شادماں
تیر کیسے نکا لے گی یہ ناتواں
تیر ہی تیر ہے
میں سینے پہ بابا کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.