Kaash mai daur e payambar mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Farhan Ali Waris
کاش میں دور پیمبر میں اٹھایا جاتا
با خدا قدموں میں سرکار کے پایا جاتا
کاش میں
ساتھ سرکار کے غزوات میں شامل ہوتا
انکی نصرت میں لہو میرا بہایا جاتا
ریت کے ذروں میں اللہ بدل دیتا مجھے
پھر مجھے راہ محمد میں بچھایا جاتا
خاک ہوجاتا میں سرکار کے قدموں کے تلے
خاک کو خاک مدینہ میں ملایا جاتا
ملکے سب لوگ مجھے مٹی سے گارا کرتے
پھر مجھے مسجد نبوی میں لگایا جاتا
کاش اے کاش
کاش اے کاش میں ہوتا کوئی ایسی لکڑی
جسکو سرکار کے منبر میں لگایا جاتا
انکے روضے کے در و بام سجانے کے لیے
روزنوں میں میری آنکھوں کو لگایا جاتا
لایا جاتا سر دربار اسیروں کی طرح
حکم پر انکے میں آزاد کرایا جاتا
یا اترتا میں کسی نعت کے مصرعے بنکر
رو برو انکے میں انکو ہی سنایا جاتا
ہوتے اس دور کا قصہ کوئی نور و فرحان
آج کے دور میں بچوں کو پڑھایا جاتا
کاش میں دور پیمبر میں اٹھایا جاتا
با خدا قدموں میں سرکار کے پایا جاتا
کاش میں دور پیمبر میں اٹھایا جاتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.