Dilo pe aaj bhi jo hukmaran hai hussain hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Farhan Ali Waris
حسین ہے، حسین ہے
دلوں پہ آج بھی جو حکمران ہے، حسین ہے
خدا کے دین کی جو ابھی شان ہے
حسین ہے، حسین ہے، حسین ہے حسین ہے
دلوں پہ آج بھی جو حکمران ہے، حسین ہے
خدا کو جس پہ ناز ہے وہی میری نماز ہے
وہی ہے کعبہ یقین وہی تو چارہ ساز ہے
وہ جس کے دم سے آج تک اذان ہے
حسین ہے، حسین ہے، حسین ہے حسین ہے
دلوں پہ آج بھی جو حکمران ہے، حسین ہے
وہ جس کا ذکر آج بھی وسیلہ نجات ہے
وہ جس کے قرض کے تلے دبی یہ کائنات ہے
جو اپنے دشمنوں پہ سائبان ہے
حسین ہے، حسین ہے، حسین ہے حسین ہے
دلوں پہ آج بھی جو حکمران ہے، حسین ہے
کسے کہا رسول نے دلوں کا چین یاد کر
حسین و منی و انا من الحسین یاد کر
حدیث مصطفی کا ترجمان ہے
حسین ہے، حسین ہے، حسین ہے حسین ہے
دلوں پہ آج بھی جو حکمران ہے، حسین ہے
کرم کی حد حسین ہے جفا کا رد حسین ہے
نماز کبریا کی ہے مگر سند حسین ہے
جو مرضی خدا مہربان ہے
حسین ہے، حسین ہے، حسین ہے حسین ہے
دلوں پہ آج بھی جو حکمران ہے، حسین ہے
کسی کے در پہ جاؤں کیوں کہیں پہ سر جھکاؤں کیوں
میں اپنا حال دل کسی بھی غیر کو سناؤں کیوں
میری دعاؤں کا جو پاسبان ہے
حسین ہے، حسین ہے، حسین ہے حسین ہے
دلوں پہ آج بھی جو حکمران ہے، حسین ہے
عقیدہ جو کہے اسے لکھے وہ مظہر عابدی
حسین میری زندگی حسین میری بندگی
میری عقیدتوں کی جو زبان ہے
حسین ہے، حسین ہے، حسین ہے حسین ہے
دلوں پہ آج بھی جو حکمران ہے، حسین ہے
حسین ہے، حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.