Madine ka musafir hu
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Farhan Ali Waris
یا محمد یا محمد
مدینہ کب بھلا فردوس سے کم ہے کسی صورت
یہ ہے وہ راز جو ہم کو فرشتوں نے بتایا ہے
میری قسمت پہ نازاں ہیں مقدر ساری دنیا کے
میرے سرکار نے مجھ کو وطن اپنے بلایا ہے
مدینے کا مسافر ہوں
سلام ان پاک راستوں پر جہاں سرکار گزرے ہیں
سلام ان پاک گلیوں پر جہاں حسنین کھیلے ہیں
در زہرا جہاں آکر فرشتے بھیک لیتے ہیں
انہی راستوں انہی گلیوں اسی در کا مجاور ہوں
اے زوارو محمد کے تمہیں سر پر اٹھاؤں گا
تمہیں رستے میں میں سرکار کی نعتیں سناؤں گا
جو تھک کر بیٹھ جاؤ تم میں پیروں کو دباؤں گا
میرے ہمراہ ہو جاؤ میں ہر خدمت کو حاضر ہوں
بقیع جاتے ہی خود کو زمیں پر میں گراؤں گا
نبی کی آل کی غربت پہ میں آنسو بہاؤں گا
مصائب آل احمد کے میں دنیا کو سناؤں گا
تڑپتا ہے یہ دل کتنا میں بتلانے سے قاصر ہوں
مدینے جا کے میں سرکار کی محفل سجاؤں گا
میں خود سرکار کو سرکار کی نعتیں سناؤں گا
پکڑ کر جالیاں ان سے سند بخشش کی پاؤں گا
کرم فرحان پر کر دیں میرے آقا میں زائر ہوں
مدینے کا مسافر ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.