Aqd E Zahra O Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Asim Abdi
کل ایمان کی کس شان سے شادی ہوگی
ایک ذیشان کی ذیشان سے شادی ہوگی
آج تطہیر کی مصداق بنے گی دلہن
شان سے صاحب قرآن سے شادی ہوگی
شک نہ کرنا کبھی ایمان ابوطالب میں
فاطمہ کی بن عمران سے شادی ہوگی
دے سکے بنت محمد کو جہاں کی خوشیاں
ایسے اک بندہ رحمان سے شادی ہوگی
اپنے گھر پر جسے خالق نے بلایا مہماں
اہل ایمان اسی مہمان سے شادی ہوگی
ہو نبی اور ملک سارے باراتی جس کے
فرش پر پھر نہ اب اس شان سے شادی ہوگی
یاد رکھنا کہ ہے خاتون قیامت زہرا
اس کی بس صاحب میزان سے شادی ہوگی
اس سے بڑھ کے میں بھلا اور کیا لکھوں عاصم
آج تطہیر کی قرآن سے شادی ہوگی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.