Ya Ali Moosa Reza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Atif Ali Khan
ہے علی نام لقب آپ کا ہمراز خدا یا علی موسی رضا
یا علی موسی رضا یا علی موسی رضا یا علی موسی رضا
تیرے دربار کی اوصاف جدا ہے مولا ہیں کھڑے موسی کہیں پر تو کہیں پر عیسی
عرش والوں کا ٹھکانہ ہے حرم تیرا بنا یا علی موسی رضا
ہر شب و روز ملائک بھی سوالی بن کر تیرے دربار سے لینے کو ہیں آتے لنگر
خوان جنت سے بھی اعلی ہے تیرے در کی غذا یا علی موسی رضا
معجزہ آپ کا یہ بھی ہے جہاں میں مشہور بستر مرگ پہ بھی ہو تو مرض ہوتا ہے دور
زندگی بنتا ہے آپ کا یوں صحن شفا یا علی موسی رضا
بھول جائے یہ زمانہ نہ کہیں باغ فدک بٹ کے روضے سے تیرے آج بھی کہتا ہے نمک
کھا رہا ہے جو زمانہ ہے وہ حق زہرا یا علی موسی رضا
تپتے صحرا میں رواں آب نہیں دیکھا کہیں میرا ایمان ہے اس بات پہ بیشک ہے یقین
اسم تیرا ذبیح اللہ کے لب پر ہوگا یا علی موسی رضا
آپ کے ہاتھ کی رب جانے کیا عظمت ہوگی جبکہ دیتا ہے شفا نیشا میں سب کو پانی
آپ کے قدموں کے نیچے سے جو تھا جاری ہوا یا علی موسی رضا
غیر ممکن ہے کہ رد بات یہ کردے کوئی کوئی زوار تیرے در سے جو لایا روٹی
غیب سے روزی عطا تو نے اسے کی مولا یا علی موسی رضا
لا ولد لینے گیا پھول اگر صحن غدیر جھولیاں بھر گئیں اس کی بہ طفیل بے شیر
ہوئی مقبول دعا سال نہ تھا پورا ہوا یا علی موسی رضا
باندھ کر داہنے بازو میں امام ضامن کہہ کے یہ گھر سے نکلتے ہیں سفر پر مومن
ہر بلاؤں سے بچائیں گے ہمیں مولا رضا یا علی موسی رضا
آئے زواروں سے ملنے کے لیے والی طوس میں نے مشہد میں کئی بار کیا ہے محسوس
جب کبھی آپ کے روضے سے چلی ٹھنڈی ہوا یا علی موسی رضا
دن چڑھے دھوپ میں جب چھا گئے کالے بادل دیکھا ہے میں نے مچی تھی وہاں کیسی ہل چل
تھما طوفان تھا اٹھی تھی جو نوبت کی صدا یا علی موسی رضا
ہر دفعہ آپ کے روضے پہ حیا نے کی دعا ہو عطا اس کو بھی صدقہ سخن دعبل کا
اس پہ ہوتی رہے خلاق دو عالم کی عطا یا علی موسی رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.