Qayam Jahan Ke Maula Sarkar Aa Bhi Jao
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
قیام جہاں کے مولا سرکار آ بھی جاؤ
مشکل ہوا ہے جینا سرکار آ بھی جاؤ
آجاؤ اب خدارا سرکار آ بھی جاؤ
اب تو دکھا دو جلوہ سرکار آ بھی جاؤ
مرنا بہت ہے آساں دشوار زندگی ہے
دنیا بنی ہے صحرا سرکار آ بھی جاؤ
ہر گام پر ہے ٹھوکر ہر گام پہ ہے خطرہ
بتلانے حق کا راستہ سرکار آ بھی جاؤ
بے چین ہیں نگاہیں بے چین سب کے دل ہیں
بس ہے یہی وظیفہ سرکار آ بھی جاؤ
دیکھو ذرا خدارا قرآن اور عمل کا
اب ہو رہا ہے سودا سرکار آ بھی جاؤ
حق بولنا جہاں میں دشوار ہو گیا ہے
ہے ظالموں کا گھیرا سرکار آ بھی جاؤ
رونق نہیں ہے گھر میں دل میں ضیا نہیں ہے
ہر سمت ہے اندھیرا سرکار آ بھی جاؤ
کہتے ہیں آپ سے یہ سب کے اداس چہرے
دل رو رہا ہے سب کا سرکار آ بھی جاؤ
نام حسین لینا بھاتا نہیں جہاں کو
مشکل ہے غم منانا سرکار آ بھی جاؤ
بس آپ کی ضیا سے روشن جہاں ہوگا
پردہ الٹ کے اپنا سرکار آ بھی جاؤ
حکم خدا سے وہ بھی ہیں منتظر فلک پر
تکتے ہیں راہ عیسی سرکار آ بھی جاؤ
موجوں پہ جس کے ہوگا سرکار کا مصلی
بے چین ہے وہ دریا سرکار آ بھی جاؤ
داور امید اپنی بس آپ سے ہے قائم
ہو آخری سہارا سرکار آ بھی جاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.