Musalle pe maine ali ka qasida
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Tafseer
مصلے پہ میں نے علی کا قصیدہ
جونہی گنگنایا سویرے سویرے
خدا کی قسم پھر عبادت کا مجھ کو
بڑا لطف آیا سویرے سویرے
جو شہ کی مودت نے حر کو جھنجھوڑا
تو اس نے بھی غفلت کے بستر کو چھوڑا
تو خود آفتاب شہادت نے اس کا
مقدر جگایا سویرے سویرے
ابھرتے ہی سورج نے حمد خدا کی
زیارت کی پھر روضہ مرتضی کی
پرندوں نے اپنی زباں میں قصیدہ
علی کا سنایا سویرے سویرے
ہے زہرا کی مرضی مشیت خدا کی
ہوا تھا نہ لب سے ابھی حکم جاری
لباس جناں لے کے رضوان جنت
نے در کھٹکھٹایا سویرے سویرے
اٹھی جھوم کر رحمتوں کی گھٹائیں
چلی میرے گھر میں جناں کی ہوائیں
چراغ حدیث کسا اپنے گھر میں
جو میں نے جلایا سویرے سویرے
میں سویا تھا شب میں علی کو بلا کر
بہ حکم خدا کچھ فرشتوں نے آکر
مجھے خواب میں روضہ مرتضی کا
نظارہ کرایا سویرے سویرے
نماز مودت میں گزری میری شب
جھکا فجر میں سر پئے سجدہ رب
لگائی تھی لاگت اندھیرے اندھیرے
منافع کمایا سویرے سویرے
وہاں مدح مولا میں مصروف شب بھر
مودت کی محفل سے لوٹا جو میں گھر
سہیل ایک فرشتہ شفاعت کی میری
سند لے کے آیا سویرے سویرے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.