Mai sakina hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shahid Baltistani
میں سکینہ ہوں میرا درد ہے اتنا بڑا
مجھکو ظالم نے کنیزی میں ہے مانگا بابا
میں نے دادی کی طرح اتنے مصائب دیکھے
چار برسوں میں ہی لگتی ہوں ضعیفہ بابا
میں سکینہ ہوں۔۔۔
جو تیری لاش پہ دوڑاتے تھے گھوڑے رن میں
وہ طمانچوں سے مجھے دیتے ہیں پرسہ بابا
میں سکینہ ہوں۔۔۔
کاش مر جاؤں میں اصغر کو ہی روتے روتے
میں کہاں کرتی ہوں پانی کا تقاضا بابا
میں سکینہ ہوں۔۔۔
پوری شدت سے مجھے مارا تمانچہ جس نے
اس کے ہاتھوں سے میرا چہرہ ہے چھوٹا بابا
میں سکینہ ہوں۔۔۔
انگلیوں کے تو کہیں پر ہے انگوٹھے کے نشاں
کیسے پہچانو گے تم بیٹی کا چہرہ بابا
میں سکینہ ہوں۔۔۔
اس قدر شام کے زندان میں تاریکی ہے
ہاتھ اپنا بھی نہیں مجھکو ہے دکھتا بابا
میں سکینہ ہوں۔۔۔
بھیا سجاد سے نظریں نہ ملای میں نے
میں نے بازار میں جب کھایا طمانچہ بابا
میں سکینہ ہوں۔۔۔
شام والوں سے نہ پانی نہ کفن مانگوں گی
میں نہ احسان یہاں لونگی کسی کا بابا
میں سکینہ ہوں۔۔۔
رکھ کے منہ باپ کے سر پر وہ پکاری درویش
اب نہ جاگے گی کبھی تیری سکینہ بابا
میں سکینہ ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.