Qasim Jo Run Me Tol Ke Talwar Aagaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
قاسم جو رن میں تول کے تلوار آگیا
نظریں پکاریں حیدر کرار آگیا
ابن حسن کا فیض ہے ہم پر بھی دوستو
ہم کو بھی آج جرات اظہار آگیا
دین نبی کا کھل گیا چہرہ خوشی سے یوں
ایک اور آج دین کا مددگار آگیا
بیٹے ہلاک ہو گئے ارزق تو اب سنبھل
اب غیظ میں حسن کا یہ دلدار آگیا
اے ابن سعد بھاگ یہ شبر کا لال ہے
ہاتھوں میں لے کے تیغ شرر بار آگیا
عشق علی عجیب کرشمہ ہے دوستو
میثم سنانے مدح سر دار آگیا
کردار اس طرح سے بناؤ حسینیو
بولیں حسین میرا عزادار آگیا
قاسم جو آئے رن میں تو ایسا لگا سہیل
دین نبی کا بولتا کردار آگیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.