eid aayi hai rajab shaban ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Farhan Ali Waris
صل علی کا شور اٹھا
زہرا کے گھرانے کی یہ خوشیاں ہیں
مبارک عید مبارک
عید آئی ہے رجب شعبان کی
تین پسر ہیں حیدر کے
تینوں رجب میں آئے ہیں
آمد باقر ہوئی پہلی رجب کو مرحبا
پانچویں آئی رجب آئے نقی صل علی
دسویں رجب کو آئے تقی کہتے ہیں جنہیں
فرزند رضا
یہ تجلی ہے دل عمران کی
نو رجب کو آئے ہیں
اصغر ابن شاہ ہدی
آ گیا زہرا کے گلشن میں گل ام رباب
تیسرے باب الحوائج کا ملا جس کو خطاب
عرش پہ قدسی جھوم رہے ہیں اور زمین پہ
بوتراب
جان ہیں یہ سید ذیشان کی
تیرا رجب کو آئے علی
تیرا رجب کو آئے علی
وہ جہاں میں آ گیا جو ہو گیا غالب لقب
آمد بنت اسد پر شق ہوئی دیوار جب
خوش ہوا کعبہ اور پیغمبر بولے ابو طالب
کے لب
یہ پسر تصویر ہے سبحان کی
بی بی زینب کی ولادت
ہے پہلی شعبان کو
شبر و شبیر جیسے بھائی کی ہمشیر ہے
ملکہ شرم و حیا ہے وارث تطہیر ہے
شان میں زہرا بات میں حیدر عزم میں یہ
شبیر ہے
پہلی آیت صبر کے قرآن کی
شعبان کی ہے تیسری
اور آمد شبیر کی
راہب و فطرس پکارے آ گیا میرا سخی
عرش سے جھولا جھلانے آ گئے جبریل بھی
راکب دوش احمد مرسل فخر خدا اور
فخر علی
یہ خبر ہے تیسری شعبان کی
چوتھی سحر شعبان کی
اور آمد عباس کی
گود میں لے کر علی بولے میرا عکاس ہے
یہ دل زینب دل شبیر کا احساس ہے
میں نے دعا میں مانگا تھا جس کو ہاں یہ وہی
عباس ہے
ہے سند اللہ کے احسان کی
آئی تھی شعبان کی سات
ابن حسن قاسم کے ساتھ
جب لیا آغوش میں فروا پکاری اے خدا
ہو بہو ہے باپ کی صورت یہ میرا لاڈلا
میری عبادت میری ریاضت کا یہ دیا ہے تو نے
صلہ
لاج رکھ لی تو نے میرے مان کی
گیارہ تھی شعبان کی
تھی ولادت اکبر کی
دیکھ کر اس چاند کو وہ چاند بھی شرما
گیا
ام لیلی نے کہا لو آ گئے پھر مصطفی
اس کے حسن کا خمس نکالا تب یوسف کو حسن
ملا
مانگ لے خیر زلیخا جسم و جان کی
مہدی دوراں کی آمد
ہے پندرہ شعبان کو
اے خوشا قسمت زمین پر آ گیا وہ
ماہتاب
وہ اجالا دن کا ہے جانشین بوتراب
مظہر یزداں کا وہ مظہر نور مجسم
لاجواب
لاج رکھنے آ گیا یزداں کی
اہل بیت کی خوشیوں میں
سارے حسینی شامل ہیں
ایک دوجے سے گلے مل کر مبارک باد دو
پہن کے کپڑے نئے گھر گھر چراغاں بھی
کرو
سارے حسینی مظہر اور فرحان کی طرح مل
کے کہو
عید آئی ہے رجب شعبان کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.