Hussain Aur Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
ہے دین حق کا سہارا حسین اور عباس
وفا و صبر کا کعبہ حسین اور عباس
وطن سے خلد بریں لے گیا نصیب میرا
کیے ہے جب بھی اشارہ حسین اور عباس
عطا کریں گے ہمیں خلد میں مکاں کئی
علی و فاطمہ شبر حسین اور عباس
نثار ہو گئے دونوں جہاں قلم پہ میرے
قلم نے جب بھی یہ لکھا حسین اور عباس
یزید نسل تیری مٹ گئی جہاں سے مگر
ہر ایک دل میں ہے زندہ حسین اور عباس
کیا ہے عون و محمد نے اس طرح حملہ
کہ جیسے کرتے ہیں حملہ حسین اور عباس
قلم اٹھائیے حسنین اور یہ لکھ دیجیے
حصار صبر میں زندہ حسین اور عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.