Aaya Jahan Me Husn ka Parwardigar hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
آیا جہاں میں حسن کا پروردگار ہے
سر سبز آج دین نبی پر بہار ہے
کاٹے قلم کی نوک سے باطل کی گردنیں
مولا حسن تمہارا قلم ذوالفقار ہے
مولا حسن کے فیصلے ہیں رب کے فیصلے
مولا حسن سے دین نبی کی بہار ہے
حیدر خدا کا نفس ہے ان کے پسر حسن
قبضے جس کے ارض پروردگار ہے
مولا حسن نے بھائی کو تعویذ میں لکھا
اے بھائی آپ پر میرا قاسم نثار ہے
مولا تیرے قلم نے یہ لکھی ہے کربلا
صلح حسن سے کرب و بلا آشکار ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.