Ali ali maula ali ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
علی علی، علی علی، علی علی، علی علی
اس بات پہ کیوں کر نہ کرے فخر موالی
سوچا نہیں بس ہم نے تو مانا ہے علی کو
بتلاتی ہیں یہ کعبے میں موجود دراڑیں
اس گھر نے بہت ٹوٹ کے چاہا ہے علی کو
علی علی مولا علی علی مولا علی علی مولا علی علی علی علی
علی علی مولا علی علی مولا علی علی مولا علی علی
مسجد بولی، منبر بولا
رجب کو کعبہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا
ساتھ زباں کے دل یہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا
رجب کو کعبہ بولا
چاروں طرف مدحت کی فضائیں
آؤ زمانے بھر کو سجائیں
آج ظہور ہے مولا علی کا
کیوں نہ خوشی میں نعرہ لگائیں
وجد میں آکر، نعرہ لگایا
علی علی مولا حیدر مولا
علی علی مولا علی علی مولا، ساتھ زباں کے دل یہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا، رجب کو کعبہ بولا
رجب کی بزم سجائی
خوب ہوئی پھر مدح سرائی
عشق تیرا درویش بنائے
عشق تیرا بخشے دانائی
خوب ولا کا جام پیا تھا
پھر بھی نشے میں میں نہیں ڈولا
علی علی مولا علی علی مولا، ساتھ زباں کے دل یہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا، رجب کو کعبہ بولا
تو نے نماز عشق سکھائی
تو نے ہمیں توحید بتائی
کون بیاں کر پائے گا مولا
تیری فضیلت تیری بڑائی
پڑھنے لگا وہ تیرا قصیدہ
جب بھی کبھی قرآن کو کھولا
بناؤ جشن کہ کعبے میں آ رہے ہیں علی
خدا کے گھر سے بتوں کو بھگا رہے ہیں علی
جدار کعبہ نے ہنس کر کہا خدا کی قسم
مجھے طواف کے قابل بنا رہے ہیں علی
جھوٹے خداؤں والو آؤ
جھوٹے خداؤں کو لے جاؤ
آ گیا گھر کا مالک دیکھو
اپنی دکاں کہیں اور لگاؤ
آگئی اندر مادر حیدر
جھوم کے کعبہ پھر یہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا، ساتھ زباں کے دل یہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا، رجب کو کعبہ بولا
مرحب سے لڑتے بھی دیکھا
تنہا اسے روتے بھی دیکھا
سجدہ اسے کرتے بھی دیکھا
سجدہ اسے ہوتے بھی دیکھا
ساجد اور مسجود علی ہے
راز یہی سلمان نے کھولا
علی علی مولا علی علی مولا، ساتھ زباں کے دل یہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا، رجب کو کعبہ بولا
رسم وفا دنیا نے چلا دی
عشق کی وہ تہذیب سکھا دی
کرتا رہا دنیا میں منادی
میثم تھا اس ورد کا عادی
کاٹی زباں جب اہل ستم نے
دار پہ جا کر میثم بولا
علی علی مولا علی علی مولا، ساتھ زباں کے دل یہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا، رجب کو کعبہ بولا
پڑھتے ہوئے میں نہج البلاغہ
عشق میں تیرے سوچ رہا تھا
کیا ہے تیری معراج بتا دے
تجھ کو سر معراج بھی دیکھا
میرے لہو میں، میرے جنوں میں
تیرے عشق نے ہی رس گھولا
علی علی مولا علی علی مولا، ساتھ زباں کے دل یہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا، رجب کو کعبہ بولا
ملک عدم پر تیری حکومت
خلد و ارم پر تیری حکومت
مرضی رب کا مالک تو ہے
لوح و قلم پر تیری حکومت
دنیا تجھ کو رب کہتی ہے
جب جس کا ایمان ٹٹولا
علی علی مولا علی علی مولا، ساتھ زباں کے دل یہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا، رجب کو کعبہ بولا
انعمتا کا راز بھی تو ہے
نبیوں کا دم ساز بھی تو ہے
مظہر کا ایمان ہے مولا
ہاتف کی آواز بھی تو ہے
مدح ثنا فرحان ہوا تو
کہنے لگا درویشوں کا ٹولہ
علی علی مولا علی علی مولا، ساتھ زباں کے دل یہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا، رجب کو کعبہ بولا
علی علی مولا علی علی مولا علی علی مولا علی علی علی علی
علی علی مولا علی علی مولا علی علی مولا علی علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.