Ya Hussain Hai Maula Hussain Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
یا حسین ہے مولا حسین ہے
آج دیکھ دنیا دیکھ کیا حسین ہے
یہ کل جہان میں ہر آسمان پہ ہر ایک زبان پہ ، بس یا حسین ہے
پہلے نماز ہے نماز کو بچایا
سجدہ عظیم تھا عظیم کر دکھایا
باطل کے ساتھ لڑنا حق پہ ہی جنگ لڑنا
غیرت کے ساتھ مرنا بس یا حسین ہے
دنیا سے لفظ یزید مٹ گیا ہے
فسق و فجور و پلید مٹ گیا ہے
تونے کسے مٹایا تونے کسے جھکایا
جس کو خدا اٹھایا وہ یا حسین ہے
سارے جہان میں حسین جیسا کوئی نہیں
بے مثل ہے وہ مثال اسکی کوئی نہیں
جس نے لہو سے اپنے اسلام کو بچایا
وہ اور تو کوئی نہیں بس یا حسین ہے
جیتے ہیں ہم سب حسین کے سہارے
دیکھو جہان میں حسین کے نظارے
عرشوں پہ انبیا سے فرشوں پہ اولیا تک
ہر ایک شریف ماں کا مولا حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.