Chehra Mere Maula Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
خالق نے بنایا ہے چہرہ میرے مولا کا
ایمان کا کعبہ ہے چہرہ میرے مولا کا
خوش بنت اسد ہوکر پڑھتی ہے رخ حیدر
قرآن بھی پڑھتا ہے چہرہ مولا میرے مولا کا
کعبے سے نکلتے ہی خوش ہوکے پیغمبر نے
آنکھوں سے لگایا ہے چہرہ میرے مولا کا
تسبیح خدا پڑھ کے اور شکر ادا کرکے
عمران نے چوما ہے چہرہ میرے مولا کا
دیدار علی کرکے جبریل امیں بولے
رحمن کا سورہ ہے چہرہ میرے مولا کا
واللیل کی زلفیں ہیں و الفجر کے ابرو ہیں
والنور کا جلوہ ہے چہرہ میرے مولا کا
ایک بار ہی جو دیکھے بس دیکھتا رہ جائے
قدرت کا کرشمہ ہے چہرہ میرے مولا کا
کرتا ہے طواف اب بھی خود سورہ یوسف بھی
وہ حسن کا قبلہ ہے چہرہ میرے مولا کا
الحمد کے سورے سے والناس کے سورے تک
ہر لفظ میں دیکھا چہرہ میرے مولا کا
ایک بار ہی جو دیکھے بس دیکھتا جائے
قدرت کا کرشمہ ہے چہرہ میرے مولا کا
کرتا ہے طواف اب بھی خود سورہ یوسف بھی
وہ حسن کا قبلہ ہے چہرہ میرے مولا کا
ہر روز میرے دل نے پوچھا یہی سورج سے
کیا دیکھ کے نکلا ہے چہرہ میرے مولا کا
رخسار ہیں نورانی و الشمس ہے پیشانی
قل ھو اللہ کا سورہ ہے چہرہ میرے مولا کا
کیوں کر نہ محب جائے ہنستے ہوئے دنیا سے
جب نزع میں دیکھا ہے چہرہ میرے مولا کا
شبیر نے شبر نے کلثوم نے زینب نے
عباس میں دیکھا ہے چہرہ میرے مولا کا
یہ راز قمر کیسے سمجھاؤں نصیری کو
اللہ کا چہرہ ہے چہرہ میرے مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.