Mai sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
نہ مارو نہ مارو مجھے
میں سکینہ میں سکینہ
میں یتیمہ ہوں مجھے
پتھر نہ مارو
میں بابا کی راج دلاری
اپنے چچا کو جان سے پیاری
میں پردیسی ہوں دکھیاری
دیکھ رہے ہو آہ و زاری
مر گےء وارث اب تنہا ہوں
میں سکینہ۔۔۔
پانی مانگوں تو مت دینا
سیکھ لیا ہے پیاسی رہنا
گھٹ کر جینا گھٹ کر مرنا
لیکن یہ کیسا ہے قرینہ
دیکھ لو نبض میں لاشہ ہوں
میں سکینہ۔۔۔
بابا سے تھی جنگ تمہاری
بچوں سے کیا ہے بیزاری
سانس رک جاتی ہے ہماری
چلنے میں بھی ہے دشواری
چار برس کی ضعیفہ ہوں
میں سکینہ۔۔۔
خون رواں کانوں سے ہمارے
تم نے طمانچے اتنے مارے
کاش جو عمو ہوتے پیارے
سو گےء وہ تو نہر کنارے
پھر بھی دیکھو زندہ ہوں
میں سکینہ۔۔۔
چھن گیا مجھ سے باپ کا سینہ
بھول چکی ہوں رات کو سونا
درد کا تکیہ غم کا بچھونا
پیاس لگے تو آنسوں پینا
ایک دیا جلتا بجھتا ہوں
میں سکینہ۔۔۔
گھر سے چلی تو شہزادی تھی
رنج و الم کی کب عادی تھی
قسمت میں یہ بربادی تھی
پانی کی کب فریادی تھی
نہ دو پانی میں تشنہ ہوں
میں سکینہ۔۔۔
بے سر لاشے گھور اندھیرا
خون کی بو ہے غم کا پہرہ
زخم کلیجے کا ہے گہرا
آنسوں ہے رخسار پہ ٹہرا
چار برس کی ضعیفہ ہوں
میں سکینہ۔۔۔
پرسہ ہے ریحان و رضا کا
اے شہزادی درد کی ملکہ
ہاے تیرا تابوت نہ اٹھا
تیرا تو مرقد قید ہی تھا
کہتی رہی تو میں دکھیا ہوں
میں سکینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.