Mubarak ho ye shaadi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ali Safdar
مبارک مبارک
مبارک ہو یہ شادی
مبارک
جہاں شادی کی محفل ہو قصیدے ہم سناتے ہیں
جہاں شادی کی محفل ہو
جہاں شادی کی محفل ہو قصیدے ہم سناتے ہیں
مبارک ہو
علی کے چاہنے والے خوشی ایسے مناتے ہیں
جہاں
ولا والے یہاں پر ہیں ولی کا ذکر لازم ہے
خدا والے یہاں پر ہیں نبی کا ذکر لازم ہے
علی والے کی شادی ہے علی کا ذکر لازم ہے
کوئی میلاد کرتے ہیں
کوئی میلاد کرتے ہیں کوئی محفل سجاتے ہیں
مبارک ہو
علی کے جہاں شادی
جہاں ہو ذکر زہرا
آسماں ایسی زمیں ہوگی
وہاں ماحول میں بھی پاکیزگی بھی بالیقین ہوگی
علی کی منقبت ہوگی تو موسیقی نہیں ہوگی
گناہوں سے ہر ایک تقریب
گناہوں سے ہر ایک تقریب داماں بچاتے ہیں
مبارک ہو
علی کے جہاں شادی
کوئی اپنی خوشی ہو پنجتن کو شاد رکھتے ہیں
چراغاں کر کے ہم فرش عزا آباد رکھتے ہیں
وہ محفل ہو کہ مجلس کربلا کو یاد رکھتے ہیں
تبرک بھی کھلاتے ہیں
تبرک بھی کھلاتے ہیں تو پانی بھی پلاتے ہیں
مبارک ہو
علی کے جہاں شادی
فرشتوں نے کہا مانگو دعا شادی مبارک ہو
دلہن ہیں بنت احمد فاطمہ شادی مبارک ہو
خدا کے گھر کا دولہا آ گیا شادی مبارک ہو
مبارکباد دینے کے
مبارکباد دینے کے لیے جبریل آتے ہیں
مبارک
علی کے جہاں شادی
زمانہ دار پر دیکھے ذرا میثم کی دار آئی
بنایا دار کو منبر ملی معراج گویائی
علی کا قول سچا ہو گیا ہے یہ خوشی پائی
زبان جب کاٹی جاتی ہے
زبان جب کاٹی جاتی ہے تو میثم مسکراتے
مبارک ہو
علی کے جہاں
سنا قرآن پائی منزل معراج شادی میں
سنا عباس کو دیکھا وفا کا راج شادی میں
حسیں کتنا ہے مولائی کے سر پر آج شادی میں
علی کا ذکر سننے آگئے ہیں آج شادی میں
گلے ملتے ہیں سب مومن
گلے ملتے ہیں سب مومن ہاتھ بھی سب سے ملاتے ہیں
مبارک ہو
علی کے جہاں شادی
مبارک ہو یہ شادی بس دعا یہ ہے میری مولا
پیمبر اور خدیجہ کی طرح رشتہ رہے سچا
علی کے عشق میں سرشاد وہ ہر دم حسیں دولہا
عطا ہو تیری رحمت سے دلہن کو سیرت زہرا
یہاں دنیا اور جنت میں قائم رہے رشتہ
محبت ان میں ہو بس مثل حب آدم و حوا
ہے ایک نعمت تو ایک رحمت قمر بیٹی ہو یا بیٹا
بنے اولاد ان کی ناصران لشکر مولا
اٹھا کر ہاتھ صفدر دعائیں دیتے جاتے ہیں
مبارک ہو
علی کے جہاں
مبارک ہو یہ شادی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.