Aye mere baradar e eemani
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ali Safdar
اے میرے برادر ایمانی
مت غیر سے اپنی یاری رکھ
اے میرے برادر ایمانی
مت مومن سے ناراضی رکھ
اے میرے برادر ایمانی
اے میرے برادر ایمانی
زہرا کو امام زمانہ کو
ممکن ہے اسی سے صدمہ ہو
مت مومن سے ناراضی رکھ
اے میرے برادر ایمانی
جب بات کرے نا محرم سے
یا سامنے آجائے تیرے
تو اپنی نگاہیں نیچی رکھ
اے میرے برادر ایمانی
اعمال و عقائد اپنی جگہ
حلیہ بھی تو ہو مومن جیسا
مونچھیں کم کر اور ڈاڑھی رکھ
اے میرے برادر ایمانی
نگراں ہے امام زماں تجھ پر
تقلید بھی کر ماتم بھی کر
دشمن پہ نگاہیں گہری رکھ
اے میرے برادر ایمانی
اف تک کی اجازت تجھ کو نہیں
ماں باپ سے جب تو بات کرے
آواز بھی اپنی دھیمی رکھ
اے میرے برادر ایمانی
بن سکتا نہیں قنبر فضہ
پر سوچ تو ہے شیعہ کس کا
کچھ لاج علی و بتول کی رکھ
اے میرے برادر ایمانی
مت رد عمل کی پرواہ کر
اے شاعر حق سبط جعفر
تو کوشش اپنی جاری رکھ
اے میرے برادر ایمانی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.