Rashke Maryam naaze Saara Sayyeda
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Safdar
رشک مریم ناز سارہ سیدہ
مصطفی کے دل کا پارہ سیدہ
ہم کو یہ معلوم ہے جنت میں بھی
آپ ہی کا ہے اجارہ سیدہ
مصطفی کے دل کا پارہ سیدہ
حوصلہ زینب کا اللہ غنی
آ گئی جیسے دوبارہ سیدہ
مصطفی کے دل کا پارہ سیدہ
روٹیوں پر آپ کی ہے آج تک
عرش والوں کا گزارہ سیدہ
مصطفی کے دل کا پارہ سیدہ
آتے آتے آپ کے دربار تک
بھر گیا دامن ہمارا سیدہ
مصطفی کے دل کا پارہ سیدہ
دونو عالم میں نہیں جس کی مثال
ایسا کنبہ ہے تمہارا سیدہ
مصطفی کے دل کا پارہ سیدہ
گھر میں حیدر کے ہوا جلوہ فگن
تیری قسمت کا ستارہ سیدہ
مصطفی کے دل کا پارہ سیدہ
بادشاہوں نے تیری اولاد سے
مانگا بخشش کا سہارا سیدہ
مصطفی کے دل کا پارہ سیدہ
ظلم دنیا خاموشی سے اے ابد
کر گئی کیسے گوارا سیدہ
مصطفی کے دل کا پارہ سیدہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.