Naam Asghar Hai Mera
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
نام اصغر ہے میرا میں علی کا ہوں علی
حرملہ تجھ کو بتا دوں گا میں اوقات تیری
تو سمجھتا ہے کہ پانی کی ضرورت ہے مجھے
صاحب امر کا بیٹا ہوں خبر بھی ہے تجھے
میں جو چاہوں ابھی لگ جائے گی ساون کی جھڑی
حشر سے پہلے سماں حشر کا ہو جائے ابھی
زندگی موت کی آغوش میں سو جائے ابھی
بند کونین کی تقدیر ہے مٹھی میں میری
زور دادا کا دکھانے کی ضرورت کیا ہے
مجھے تلوار اٹھانے کی ضرورت کیا ہے
میں اشارہ کروں تو ہو ابھی ہر ایک شقی
آج سے جنگ کے دستور بدل جائیں گے ہم
فیصلہ صاف یہ لکھیں گے مورخ کے قلم
ہار کر جیت میری جیت ہوئی ہار تیری
شام والوں کے مقدر میں اندھیرا کر دوں
منتظر ہے وہ میری کوئی اشارہ کر دوں
ہاتھ باندھے ہوئے خود موت ہے مقتل میں کھڑی
میری مادر نے بڑھائی میری لڑنے کی امنگ
کبھی خیبر کبھی خندق کبھی صفین کی جنگ
چھ مہینے مجھے لوری میں سنایا ہے یہی
خاندان ایسا کریموں کا بھلا اور کہاں
اپنے قاتل پہ کرم شیوہ آل زہرا
حرملہ جا تجھے خیرات میں شہرت دے دی
قوت شر کی ہے جتنی انہیں اک جا کر لے
کم ہیں لاکھ تو جا اور اکٹھا کر لے
مل کے بھی دونوں جہاں مجھ سے نہ جیتیں گے کبھی
ایڑیاں مجھ کو رگڑنے کی ضرورت ہی نہیں
کچھ میرے سامنے پانی کی حقیقت ہی نہیں
میں جو کہہ دوں ابھی صحرا میں ہو کوثر جاری
راز یہ میری شہادت سے ہوا ہے ثابت
روز عاشور حسین ابن علی کی خاطر
میں نے اللہ کی جانب سے لڑائی ہے لڑی
مجھ کو بچہ جو سمجھتا ہے وہ خود ہے بچہ
چھ مہینے کا ہوں پر ہوں تو علی کا پوتا
میری تعظیم کو اٹھتے ہیں سوا لاکھ نبی
تم یہ کہتے ہو کہ سن میرا ابھی چھوٹا ہے
علی اصغر ہوں کہ اکبر ہوں علی ہوتا ہے
تم پہ میدان میں کھل جائے گا یہ راز ابھی
یاد خیبر نہ دلا دوں تو نہ کہنا اصغر
بن لڑے سر نہ اڑا دوں تو نہ کہنا اصغر
تم کو معلوم ہے کیا ہے ابھی طاقت میری
دو جہاں کو میرا پیغام سنا دو جا کر
کوئی راہب کوئی فطرس ابھی باقی ہے اگر
میرے گہوارے کے نزدیک چلا آئے بھی
چودہ صدیوں سے تکلم یہ کوئی کہتا ہے
اس کو اولاد عطا ہوگی میرا دعوی ہے
سر عقیدت سے رکھے تو میرے جھولے پہ کوئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.