Ali imam e man asto manam ghulam e ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Safdar
علی علی علی علی علی
ہے کائنات میں
توحید کی جو شمع جلی
اسی کے نور کا
جلوہ ہے مصطفی و علی
علی امام من است و منم غلام علی
کرم خدا کا ہوا ہو گئے وہ شیر خدا
بہادری میں کوئی ہے کہاں علی جیسا
حسن حسین کے بابا
وہ جانثار نبی
ملا جو حکم الہی بتوں کو تھا ڈھایا
خدا نے تاج ولایت انہی کو پہنایا
علی کا گھر ہے جہاں
آل مصطفی ہے پلی
ہوا اشارہ حیدر گرا در خیبر
شکار تیغ علی تھے جو مرحب و عنتر
مثال برق وہ
میداں میں ذوالفقار چلی
علی ولی ہے مجاہد ہے شیر یزداں ہے
حضور نے یہ کہا تھا وہ کل ایمان ہے
حق ان کے ساتھ ہمیشہ
اور اس کے ساتھ علی
کسی نے مرتبہ ابوتراب کب جانا
فقط خدا و نبی نے علی کو پہچانا
جو پوچھنا ہے تو پوچھو
انہی سے کیا ہے علی
نہ دوسرا ہے علی اور نہ کوئی ایسا جری
نہ آسماں نے دیکھا زمیں پہ ایسا سخی
نہ خالی ہاتھ گیا
کوئی جس کے در سے کبھی
خطاب ہو کہ بیاں ہے وہ معرفت کا نشاں
علی کی دانش و حکمت ہے فیصلوں سے عیاں
ہے لازوال روایت
جہاں میں عدل علی
اگر کہیں کوئی بندہ ہو مشکلوں میں گھرا
مدد کو آتے ہیں مولا علی بحکم خدا
ابھی جو کوئی پکارے
مدد کو آئے ابھی
خدا ہے مولا تو صفدر ہے مصطفی مولا
نبی نے خم میں کہا تھا کہ ہے علی مولا
نبی ہیں جس کے بھی مولا
کمال اسی کے علی
علی امام من است و منم غلام علی
علی علی علی علی علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.