Dastane Shujaath Ka Darain Me
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
داستان شجاعت کا دارین میں ایک بے مثل کردار عباس ہے
ہیں علی کے اٹھارہ ہی بیٹے علی پر سبھی میں علمدار عباس ہے
ان کے لہجے میں ہاشم کی حشمت بھی ہے
ان کے تیور میں حمزہ کی ہیبت بھی
ہر ادا ان کی عمران کا عکس ہے
ان کی باہوں میں جعفر کی قوت بھی ہے
پیار ہے مصطفی کا حسین و حسن
اور حسنین کا پیار عباس ہے
قبر کیا ہے اندھیرا سا گھر ہے جہاں
معرفت کے سوا کوئی سپنا نہیں
وہ بہت ہی اندھیری جگہ ہے وہاں
کوئی یاور نہیں کوئی اپنا نہیں
تم سے ملنے لحد میں علی آئیں گے
بولو تنہائی میں اور کیا چاہیے
نخل عظمت کا شیریں ثمر ہے یہی
عصمتوں کے صدف کے گوہر ہے یہی
نور کی سدرۃ المنتہی ہے یہی
ہاشمی آسماں کے قمر ہے یہی
جن کے سائے میں اکبر بھی پلتے رہے
حسن کا ایسا مینار عباس ہے
ہل اتی انما کی جو مصداق ہے
وہ بھی غازی کے آنے کی مشتاق ہے
عرش سے فرش تک ان کی جاگیر ہے
ساری مخلوق ان کی گداگیر ہے
جو علی کی شجاعت کا وارث بھی ہے
ایسا اعلی زمیندار عباس ہے
صاحب تخت اقلیم غیرت ہے یہ
اور چراغ حریم شرافت ہے
زور شہوار بحر سخاوت ہے یہ
حق تو یہ ہے کہ حق کی حقیقت ہے
وہ دعائیں جو بی بی نے سجدوں میں کی
کل دعاؤں کا معیار عباس ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.