Ali ke chahne wale khushi aise manate hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Safdar
علی علی علی علی علی حیدر
حیدر حیدر حیدر
علی کے چاہنے والے خوشی ایسے مناتے ہیں
لگاتے حیدری نعرے جو چہرے مسکراتے ہیں
ہماری بندگی مولا ہماری زندگی مولا
نبی نے کہہ دیا مولا جسے بس ہے وہی مولا
سکھایا ماں نے اپنی لوریوں میں یا علی مولا
غدیر خم کا قصہ اپنے بچوں کو سناتے ہیں
کھلا کرتا ہے حج کے درمیاں خوشیوں کا دروازہ
طواف ایسا ہے ہوتا جھومتا ہے خانہ کعبہ
دلوں میں عظمت توحید لب پر یا علی مولا
خدا کے گھر علی پیدا ہوئے سب کو بتاتے ہیں
جو کہلاتا ہے مومن کربلا کا ہے وہ باشندہ
مظالم کے مقابل خون سے رہتا ہے پائندہ
علی پر جان دے کر یہ ہمیشہ ہو گئے زندہ
شہیدوں کے تو چہرے بھی کفن میں مسکراتے ہیں
کوئی بوڑھا بھی آ جائے تو وہ ہو کر جواں اٹھے
دلوں سے نعرہ حیدر زمیں تا آسماں اٹھے
میرے ہر شعر پر دل سے منافق کا دھواں اٹھے
جو منکر ہیں علی کے ان کو لفظوں سے جلاتے ہیں
مسلسل کوششوں کے بعد بھی ناکام تھا لشکر
علم جس کو پیمبر سے ملا وہ مرد ہے حیدر
موالی سب اکٹھے ہو گئے ہیں سج گیا خیبر
جو سچی بات ہوتی ہے وہی سب کو بتاتے ہیں
بلایا تھا شب معراج جس کو حق نے اپنا تھا
بہت نزدیک تھا محبوب بس کہنے کو پردہ تھا
خدا نے بات کی جس میں بہت مانوس لہجہ تھا
علی کی تھی انگوٹھی اور علی کا ہاتھ دیکھا تھا
بہت خوش ہیں نبی معراج سے تشریف لاتے ہیں
یہاں ہے ساقی کوثر یہاں جنت کے در بھی ہیں
ملائک ہیں یہاں موجود اور جن و بشر بھی ہیں
فضایلی ہیں یہاں اطہر علی صفدر قمر بھی ہیں
یہ ایسی بزم ہے جس میں
امام عصر آتے ہیں
جو اپنے رخ کو پہلے دن سے ہی حیدر سے موڑے ہیں
علی کی دیگ کو دیکھا تو کتنی تیز دوڑے ہیں
فرار ایسے ہوئے آگے کہ پیچھے ان کے گھوڑے ہیں
ہم ان کا ذکر کرتے ہیں جو عادی بھگوڑے ہیں
ہے عادت بھاگنے کی جن کو ہم ان کو بھگاتے ہیں
یہی رکھتے ہیں روزے رات دن ہیں یہ دعا کرتے
فریضہ خمس کا ہر طور سے ہیں یہ ادا کرتے
علی والے نہیں ہرگز نمازوں کو قضا کرتے
نمازوں میں خدا کے سامنے سر کو جھکاتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.