Tere Naam Se Jalta hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
دشمن تو تیرا مولا تیرے نام سے جلتا ہے
کھاتا ہے تیرا صدقہ تیرے نام سے جلتا ہے
تیرے نام سے جلتا تھا تیرے نام سے جلتا ہے
جھوٹوں کی حمایت میں جو عمر گزارا تھا
حق بنت نبی کا بھی بے دین نے مارا تھا
وہ سب سے بڑا جھوٹا تیرے نام سے جلتا ہے
مادر کی خطاؤں کو کس طرح چھپائے گا
تم غور کرو اس کا چہرہ بتلائے گا
سن کر وہ تیرا نعرہ تیرے نام سے جلتا ہے
ہیبت جو ہوئی طاری باطل کی دہاڑوں پہ
رفتار سے یوں بھاگا چڑھ بیٹھا پہاڑوں پہ
جو غار میں تھا رویا تیرے نام سے جلتا ہے
من کنت کے اعلان پر دم باقی نہ تھا دم میں
نہ چاہتے ہوئے بخن کہتا رہا جو خم میں
دل ایسے منافق کا تیرے نام سے جلتا ہے
سب گوشے فضائل کے ظاہر ہوئے تجھ سے
کس طرح سماتا تو پھر ذہن میں جاہل کے
ہر ذہن سقیفہ کا تیرے نام سے جلتا ہے
جب آئی کوئی مشکل امداد تجھ سے لی
کہتا رہا جو ہر دم خود منہ سے بھی اپنے یہی
دم بھر کے تیرا مولا تیرے نام سے جلتا ہے
کعبے پہ جو ہے کندہ آمد کا نشاں تیری
کرتا ہے عدو پر جو یہ شان عیاں تیری
جی کیوں نہ جلے اس کا تیرے نام سے جلتا ہے
طاقت سے تیری واقف ہمت سے تیری واقف
تلوار سے تیری اور غزوات سے بھی واقف
مرتا نہیں کیا کرتا تیرے نام سے جلتا ہے
کعبے میں ولادت ہے مسجد میں شہادت ہے
تیرا ذکر میرے آقا بس عین عبادت ہے
سن سن کے عدو تیرا تیرے نام سے جلتا ہے
آمد پیمبر تو اور دین کا رہبر تو
حسنین کا بابا تو اور ساقی کوثر تو
یہ جان کے بدبختہ تیرے نام سے جلتا ہے
تیرے نام کے لینے سے ٹلتی ہے ہر ایک مشکل
ہے کفر پہ سناٹا ہیں جسم میں لرزاں دل
دل آل امیہ کا تیرے نام سے جلتا ہے
صلوات کے قلب میں یہ ایک واؤ جو رکھا ہے
جو آل کو احمد سے بے فصل ملاتا ہے
ادغام سے جلتا ہے تیرے نام سے جلتا ہے
پہنچاؤ حسین اس کو ہے قول رسول اللہ
جو دشمن حیدر ہے ہے عین نجس واللہ
تجھ سے ہے وہ کد رکھتا تیرے نام سے جلتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.