Vo Jannat ka shehzada
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
وہ جنت کا شہزادہ علی کا لال آیا
حسین آتے ہیں جہاں میں
خوشی ہے کون و مکاں میں
ہے دین اب ان کی پناہ میں
اب آیا لطف اذاں میں
علی کا راج دلارا علی کا لال آیا
ہوئی پرنور فضائیں
ڈھلی خوشیوں میں ہوائیں
یہی آتی ہیں صدائیں
ثنا میں پھول کھلائیں
پڑھیں ہم مل کے قصیدہ علی کا لال آیا
حسین اپنا ہے مسیحا
حسین اپنا ہے مولا
ہمیں دیتا ہے دلاسہ
یہی نام اپنا سہارا
مدد کو جب بھی پکارا علی کا لال آیا
حسین اس درجہ حسیں ہے
حسن کا حسن یہی ہے
جھکی یوسف کی جبیں ہے
اب ایسا کوئی نہیں ہے
فلک کا چاند پکارا علی کا لال آیا
عطا کا ہے وہ سمندر
ابھی جھولے میں رہ کر
دیئے ہیں فطرس کو پر
چلو دامن پھیلا کر
ساقی کا ہے یہ بیٹا علی کا لال آیا
نہ تھی قسمت میں جس کی
اسے اولاد دے دی
مرادیں لے لو اپنی
ولادت آج ہے ان کی
محمد کا وہ نواسہ علی کا لال آیا
رشید اب دل سے دعا کر
اے جان ساقی کوثر
جگا دے سب کا مقدر
بلا اپنے روضے پہ
یہ ہے سب کا معروضہ علی کا لال آیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.