Aye Haidare Karrar Madad Kijiye Maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
اے حیدر کرار مدد کیجیے مولا
نبیوں کے مددگار مدد کیجیے مولا
دنیا میں ہر ایک سمت ہے بس موت کا منظر
اب کیجیے امداد نجف سے ذرا آکر
جینا ہوا دشوار مدد کیجیے مولا
اب شہر عزا میں میرے مولا چلے آؤ
ہر ایک عزادار کو دامن کی ہوا دو
روتے ہیں عزادار مدد کیجیے مولا
کب موت چلی آئے بھروسہ یہی کم ہے
مولا تمہیں اب فاطمہ زہرا کی قسم ہے
اب جینا ہے دشوار مدد کیجیے مولا
تم آؤ تو بدلے گی زمانے کی فضائیں
اور ختم بھی ہوجائے گی زہریلی وبائیں
سب کہتے ہیں بیمار مدد کیجیے مولا
ہر ملک سے جاری ہو سفر کرببلا کا
سب کرببلا جائیں گے تم چاہو تو مولا
بے چین ہیں زوار مدد کیجیے مولا
اے شیر خدا جان نبی سید خوش ذات
سب مل کے تیرے در پہ یہ کرتے ہیں مناجات
اور کہتے ہیں ہر بار مدد کیجیے مولا
ہے عرش بھی دامن کو پسارے تیرے در پر
آنکھوں میں لیے اشک یہی کہتا ہے رو کر
ہوں بے کس و لاچار مدد کیجیے مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.