Quran ko padhna hai quran sunana hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ali Deep Rizvi
قرآن کو پڑھنا ہے قرآن سنانا ہے
ہم اس کے محافظ ہیں دنیا کو بتانا ہے
جو کچھ اس میں لکھا ہے اس کو سمجھنا ہے
کردار کو بھی اپنے پھر ہم نے پرکھنا ہے
بھٹکے ہوئے لوگوں کو
ہم نے سمجھانا ہے
قرآن کو پڑھنا ہے قرآن سنانا ہے
ہم اس کے محافظ ہیں دنیا کو بتانا ہے
یہ نور ہدایت ہے ایمان کی پہچان ہے
یہ حق کا وظیفہ ہے بخشش کا ساماں ہے
جو حکم دیا اس نے
ہم نے وہ نبھانا ہے
قرآن کو پڑھنا ہے قرآن سنانا ہے
ہم اس کے محافظ ہیں دنیا کو بتانا ہے
کرنا نہ تفرقہ تم قرآن نے روکا ہے
کیا عربی کیا عجمی اس فرق سے روکا ہے
ہم نے خود کو اچھا
انسان بنانا ہے
قرآن کو پڑھنا ہے قرآن سنانا ہے
ہم اس کے محافظ ہیں دنیا کو بتانا ہے
دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں اپنی امت میں
کچھ فرق نہیں رکھنا قرآن اور عترت میں
دونو سے وفا کر کے
کوثر پہ جانا ہے
قرآن کو پڑھنا ہے قرآن سنانا ہے
ہم اس کے محافظ ہیں دنیا کو بتانا ہے
قرآن اٹھا کے بس جزدان میں رکھا ہے
یہ پڑھ نہ سکے آخر اس میں کیا لکھا ہے
یہ بھول گئے اللہ
کے سامنے جانا ہے
قرآن کو پڑھنا ہے قرآن سنانا ہے
ہم اس کے محافظ ہیں دنیا کو بتانا ہے
کہنے کے مسلماں ہیں کردار نہیں کچھ بھی
ہر ظلم پہ چپ ہیں اور اظہار نہیں کچھ بھی
جب کہ مظلوم کو حق
ہم نے دلوانا ہے
قرآن کو پڑھنا ہے قرآن سنانا ہے
ہم اس کے محافظ ہیں دنیا کو بتانا ہے
مومن کی تو پہچان ہے قرآن سے وفاداری
حق پہ قائم رہنا باطل سے بیزاری
کردار میثم کو
ہم نے اپنانا ہے
قرآن کو پڑھنا ہے قرآن سنانا ہے
ہم اس کے محافظ ہیں دنیا کو بتانا ہے
حیدر اور قرآن کی بس ایک ہی پہچان ہے
ایک ناطق قرآن ہے ایک صامت قرآن ہے
محشر میں انہی دونوں
نے ہم کو بچانا ہے
قرآن کو پڑھنا ہے قرآن سنانا ہے
ہم اس کے محافظ ہیں دنیا کو بتانا ہے
علی دیپ جو لکھتا ہے علی دیپ جو پڑھتا ہے
یہ آل محمد اور قرآن کا صدقہ ہے
کردار سے اس نے تو
دنیا کو دکھانا ہے
قرآن کو پڑھنا ہے قرآن سنانا ہے
ہم اس کے محافظ ہیں دنیا کو بتانا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.