Chalo ghadeer chale
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Deep Rizvi
سجی ہے بزم مودت (چلو غدیر چلے)
اگر نبی سے ہے الفت (چلو غدیر چلے)
(خدا نے بھیجی وحی آج یہ نبی کہہ دو)
یہی ہے کار رسالت (چلو غدیر چلے)
(خدا کا دین بھی مکمل ہوا ہے آج کے دن)
ہے خاص مل رہی نعمت (چلو غدیر چلے)
(میں جس کا مولا ہوں اس کے ہیں یہ علی مولا)
یہی ہے حکم رسالت (چلو غدیر چلے)
(نہیں سقیفے کا بند کمرہ یہ کھلا میدان)
یہ سب ہے رب کی عنایت (چلو غدیر چلے)
(علی ہی لوگوں بلا فصل ہیں نبی کے وصی)
نہیں دلیل کی حاجت (چلو غدیر چلے)
(خوشی کے دن بھی جسے موت آ گئی لوگوں)
یہ اپنی اپنی ہے قسمت (چلو غدیر چلے)
(زمانے بھر کو یہ پیغام دے رہا ہے غدیر)
نبی کے بعد امامت (چلو غدیر چلے)
(نجس ہے جن کا لہو ان سے کیا گلہ کرنا)
ہے جن کے خون میں شرافت (چلو غدیر چلے)
(مقام حیدر کرار جاننے والو)
علی کی دیکھنے عظمت (چلو غدیر چلے)
(علی کے جو بھی ہیں شیعہ یہ ان پہ لازم ہے)
منانے جشن ولایت (چلو غدیر چلے)
(جو لکھ رہا ہے علی دیپ مدحت مولا)
یہی ہے فرض ولایت (چلو غدیر چلے)
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.