Ab zahoor kijiye imam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Ali Deep Rizvi
اب ظہور کیجیے امام
دے رہے ہیں اب یہی صدائیں سب غلام
اب ظہور کیجیے امام
ہر طرف ہی ظلم ہے فضا ہے اشک بار
ہو رہا ہے آپ کا ہی مولا انتظار
کر رہے ہیں مومنین گریہ و زار
عاشقان مولا ہو رہے ہیں بے قرار
جلد ہو ظہور یہ دعا ہے صبح و شام
سرکشی کا دور ہے منکر ہے شادماں
ظلم چار سو ہے ڈھونڈتے ہیں سب اماں
بے عقیدہ لوگ کر رہے ہیں یہ فغاں
کوئی رہنما نہیں ہے جائیں ہم کہاں
مومنوں کے لب پہ مستقل ہے یہ کلام
دین کو مذاق لوگ یوں بنا رہے
خود کو عاشقان مصطفی بتا رہے
جو کہا رسول نے یہ سب بھلا رہے
اپنی مرضی دین میں ہے خود چلا رہے
دین کا بدل کے رکھ دیا ہے ہر نظام
حق کی داستاں کوئی نہیں دبا سکا
ذکر کربلا کوئی نہیں چھپا سکا
کوئی نہ حسین سا دنیا میں آ سکا
جو اپنے خوں سے دین مصطفی بچا سکا
دشمنوں سے لینے آئیے اب انتقام
ہو رہی ہے مجلسوں میں اب سیاستیں
جاہلوں کے ہاتھ میں ہیں اب نظامتیں
قوم منتشر ہے منتشر قیادتیں
خود سری کی ہر طرف ہی ہیں علامتیں
تنگ ہو رہی حیات کیجیے قیام
منبروں سے درس کچھ نہیں ہے مل رہے
درس گاہوں میں عجب نظام چل رہے
فتوے اپنی مرضیوں سے ہیں بدل رہے
انقلاب دور میں یہ کام چل رہے
آنے والی نسل کیا کرے گی حق کو عام
ہم زمانے بھر کو دے رہے ہیں یہ پیام
آپ ہی تو ہیں ہمارے وقت کے امام
ہم کو ناز ہے یہ آپ کے ہیں ہم غلام
اور اب نہ چاہیے ہمیں کوئی انعام
بھیجتے ہیں آپ پہ ہزاروں ہم سلام
میں تو کچھ نہیں ہوں سب ہے آپ کا کرم
رکھ رہے ہیں میرا اس جہاں میں بھرم
یہ عطا ہے آپ کی جو لکھتا ہے قلم
اپنے اس غلام پہ ہے آپ کا کرم
دے دیا ہے دیپ کو جو آپ نے مقام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.