Al-ajal Ya Imam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Ali Deep Rizvi
العجل یا امام زماں
اے منتقم کربلا، یہ وقت ہے ظہور کا
جو اپنے وقت کے مولا کے انتظار میں ہے
خزاں میں رہ نہیں سکتے وہ سب بہار میں ہے
جو اپنے وقت کے مولا کے انتظار میں ہے
انہیں زمانے کی پھر فکر ہو نہیں سکتی
جو دل سے حجت آخر کی رہ گزار میں ہے
کوئی بھی حادثہ انکو ڈرا نہیں سکتا
جنہیں یقین ہے مولا کے ہم حصار میں ہے
عمل ہمارے خدایا قبول ہو جائے
امام ہم سے ہو راضی ہم انتظار میں ہے
وہی تو سچے سپاہی ہے آج مولا کے
عمل کے ساتھ جو مہدی کے انتظار میں ہے
نہ جانے کب سے یہ دل منتظر ہے مہدی کا
نگاہیں دیدہ حسرت کے ہی خمار میں ہے
ہمیشہ انکی زباں پر ہے العجل مولا
امام عصر کے جو دل سے انتظار میں ہے
بتا رہی ہے علی دیپ کی مودت یہ
ہم آج جو بھی ہے مولا تمہارے پیار میں ہے
جو اپنے وقت کے مولا کے انتظار میں ہے
اے منتقم کربلا، یہ وقت ہے ظہور کا
یہ وقت ہے ظہور کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.