Loriyan deke jise
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Sadiq
لوریاں دے کے جسے زنداں نے سُلایا ہو گا
سینہ بابا کا تجھے یاد تو آیا ہو گا
خاک کا آج بچھونا ہے نصیبوں میں تیرے
ہاںکبھی باپ نے سینے پہ سُلایا ہو گا
لوریاں دے کے جسے۔۔۔
پیاس بابا کی تجھے یاد تو آئی ہو گی
پانی فضہ نے جو ہونٹوں پہ لگایا ہو گا
لوریاں دے کے جسے۔۔۔
کانوں سے لہو بہتا ہے رخسار ہیں نیلے
اس حال میں دشوار ہے اک سانس بھی لینا
نیند آتی نہیں خاک کے بستر پہ مجھے تو
اماں مجھے کیوں ملتا نہیں بابا کا سینہ
شمر بھُولے گی بھلا کیسے تماچے تیرے
چین معصومہ نے مر کر بھی نہ پایا ہو گا
لوریاں دے کے جسے۔۔۔
ہائے زنجیروں میں جکڑا تھا جنازہ تیرا
کیسے بیمار نے زنداں سے اُٹھایا ہو گا
لوریاں دے کے جسے۔۔۔
زندان میں رورو کے یہ کہتی تھی سکینہ
کھلوادو رسن تم مجھے بابا سے ملا دو
گر یہ نہیں ممکن تو میری پیاری پھپی جاں
صورت علی اصغر کی مجھے لاکے دکھا دو
جس نے بھی دل میں بسایا ہے تیرا غم بی بی
اُس کو جواد کے نوحے نے رُلایا ہو گا
لوریاں دے کے جسے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.