Mere Maula Hasan Askari
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan Askari (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
میرے مولا حسن عسکری
تم ہو نور خدا جانشین نبی
مصطفی کے دلارے علی کے پسر
دلبر فاطمہ اے شہ بحر و بر
کیجئے ہم غریبوں پہ بس ایک نظر
یہ سنور جائے گی پل میں قسمت میری
کیا بتائیں گے ہم آپ کا مرتبہ
پڑھ رہا ہے قصیدہ خدا آپ کا
سارے قرآن میں بس یہی ہے لکھا
یا حسن عسکری یا حسن عسکری
دور ہوں گے اندھیرے بہار آئے گی
آپ کے ذکر سے روشنی چھائے گی
آپ کی مدح گوئی نہ رک پائے گی
آخری سانس تک ہم کہیں گے یہی
کیا بیاں ہم کریں آپ کے مرتبے
آپ کے صدقے میں دونوں عالم بنے
آپ کے ایک اشارے سے دنیا چلے
آپ کے قبضے میں موت اور زندگی
منقبت میں یہی کر رہا ہوں دعا
ہے امام مبیں آپ سے التجا
دیکھ لوں روضہ آنکھوں سے میں آپ کا
اور یہ مقبول ہو منقبت عرش کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.