Dhoom Machi Dhoom
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Akber Naqvi & Group
دھوم مچی دھوم آمد ہے میرے مولا علی کی
جھوم لو جھوم آج خوشی ہے ہے میرے مولا علی کی
کعبے کے ہونٹوں پہ ہنسی ہے
کس کے آنے کی یہ خوشی ہے مولا
ہے یہ وہی جس پر نازاں سب کا نبی ہے
میرے مولا میرے آقا تو ہے سارے جگ کا داتا مولا
ہر مشکل نام سے تیرے پل میں ٹلی ہے
صدقے میں اولاد علی کے
سب کی مراد پوری ہوئے مولا
صدقے میں تیرے ساری دنیا پلی ہے
شور اٹھا اک صل علی کا
کھل اٹھا ہر ایک کا چہرہ مولا
آمد سے آج کلی ہر دل کی کھلی ہے
تارا اترا جس کے در پر ہے یہ وہی داماد پیمبر مولا
کوئی ہے خوش آگ کسی کے دل میں لگی ہے
گونجتی ہے نعروں سے محفل
تارے بھی ہیں جھلمل جھلمل مولا
تیری خوشی دونوں جہاں میں پھیلی ہوئی ہے
تیری شجاعت کا کیا کہنا
شاہ مرداں شیر یزداں مولا
خیبر شکن تجھ سا جہاں میں دوجا نہیں ہے
ہے یہ سہیل اب تیرا فدائی
صدقے میں تیرے فکر ہے پائی
شام و سحر اس کے لبوں پہ پہ نام علی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.