Woh Aa Raha Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا جب آنے والا آئے گا
یہ دھرتی سونا اگلے گی، یہ چرخ گہر برسائے گا
کعبے کی چھت پر غازی کا، اک روز علم لہرائے گا
وہ آ رہا ہے کہ جس کے آگے کسی کا کہنا نہیں چلے گا
بغیرِ فرمانِ ابنِ زہرا، نظامِ دنیا نہیں چلے گا
کہیں گزارش نہیں چلے گی، کسی کی سازش نہیں چلے گی
کرے گا آ کر وہ عدل قائم، کوئی سفارش نہیں چلے گی
چلائے گا وہ علی کا سکہ، کسی کا سکہ نہیں چلے گا
الگ نہ ہوگا کوئی کسی سے، نماز روزے بھی ایک ہوں گے
امام آئیں گے لوٹ کر جب، ہر ایک مؤذن با غور سن لے
اذان ہوگی غدیر والی، یہ کم زیادہ نہیں چلے گا
انا کے جذبوں میں بہنے والوں، ہواۓ مذہب میں رہنے والوں
کوئی کرے گا حلال تم کو، حرام ماتم کو کہنے والوں
دکان فتووں کی بند ہوگی، کسی کا فتویٰ نہیں چلے گا
لکھا ہوا ہے حدیث میں بھی، زمین نجاست سے دور ہوگی
چلے گی شمشیرِ مرتضیٰ کی، زبان و ملت کی قید کیسی
علی کا منکر ہو چاہے جو بھی، زمین پہ زندہ نہیں چلے گا
مریں گے سب مصلحت کے عادی، کہاں پہ جائیں گے یہ فسادی
چھپائیں گے کس طرح سے چہرے، حرم سے ہوگی یہ جب منادی
میری حکومت میں اس زمین پر، عدوئے زہرا نہیں چلے گا
فساد سارے بھریں گے آہیں، سماں یہ دیکھیں گی سب نگاہیں
نظام تبدیل ہوگا سارا، یہ مسجدیں ہوں یا بارگاہیں
وہ خود چلائیں گے ہر ادارہ، یہ تیرا میرا نہیں چلے گا
یہ فرشِ ماتم ہے یاد رکھنا، کبھی سیاست یہاں نہ کرنا
امانتِ سیدہ ہیں آنسو، یہاں خیانت سے خود ہی بچنا
کہیں نہ محشر کے روز زہرا، تمہارا پرسہ نہیں چلے گا
خدائے واحد کا فیصلہ ہے، کہ نورِ کامل ضرور ہوگا
ہزار فتنے اٹھائے دنیا، ولی کا لازم ظہور ہوگا
بغیرِ امامِ زمانہ اکبر، کبھی زمانہ نہیں چلے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.