Zahoor Ka Waqt Agaya Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ظہور کا وقت آگیا ہے امام سے لو لگائے رکھنا
ظہور کا وقت آگیا ہے حرم پہ نظریں جمائے رکھنا
ظہور کا وقت آگیا ہے چراغِ الفت جلائے رکھنا
ہے انتقامِ حسین باقی وہ آنے والا حساب لے گا
عقیدہ اپنا درست رکھنا جو ان کی نصرت کی ہے تمنا
ظہور کا وقت آگیا ہے عمل کو بھی آزمائے رکھنا
نہ نیند آئے نہ اونگھ آئے رکھو ہر ایک پر نظر جمائے
دل و نظر سے کہ سامرہ سے نہ جانے کس راستے سے آئے
ظہور کا وقت آگیا ہے ہر ایک راستہ سجائے رکھنا
نہ حبِ دنیا سے کچھ علاقہ نہ غیر سے راہ و رسم رکھنا
تمہاری دولت ہے علم و تقویٰ کرے گا دجال اس پہ حملہ
ظہور کا وقت آگیا ہے تم اپنی پونجی بچائے رکھنا
یہیں کہیں آس پاس ہوگا وہ آنے والا تھا آ چکا ہے
حواریِ عیسیٰ کے ساتھ ہوں گے موالی مولا کے ساتھ ہوں گے
ظہور کا وقت آگیا ہے موالیوں سے بنائے رکھنا
نئے نئے نغمہ ہائے مدحت جو روز کہہ کہہ کے لا رہے ہو
پائے زیارت جو سبطِ جعفر امام کے در پر آ پڑے ہو
ظہور کا وقت آگیا ہے تم اپنا بستر لگائے رکھنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.